کراچی:زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کاکامیاب انعقاد، شہریوں کی کثیر تعدادمیں شرکت

Spread the love

کراچی (انسائیڈ سٹوری) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے شہر قائد کے نجی ہوٹل میں  پراپرٹی سیلز ایونٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ جس میں شہریوں کی بڑی تعداد کرونا ایس او پیز کی پاسداری کرتے ہوئے شریک ہوئی ۔ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے بُرج الجناح، امان گالف ویو، دی میگا مال اینڈ ریزیڈنسی ، اومیگا مال نارتھ کراچی ، اومیگا مال ائیر پورٹ، اویسس پارک ریزیڈنشیاء اور دی ڈریم ولاز سمیت  کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ کے کل ۲۸ پراپرٹی منصوبے نمائش میں پیش کئے گئے تھے۔پراپرٹی سیلز ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر ساؤتھ  طہٰ محمود  کا کہنا تھا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹس کا بنیادی مقصد عوام کو پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق تمام تر رہنمائی ایک ہی چھت تلے فراہم کرتے ہوئے شرکاء کو معمول سے ہٹ کر ڈسکاونٹ فراہم کرنا اور انہیں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرنا ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ  گزشتہ سال کرونا کی وبا کے باعث دنیا بھر  کی معیشتیں مشکلات کا شکار ہوئی تھی۔ تاہم پاکستان میں پراپرٹی سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے بحیثیت مجموعی  معیشت کا پہیہ رُکا نہیں اور اب اللہ کے فضل سے صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ملک کے اِس ریجن میں سرمایہ کاری کے سنہرے مواقع موجود ہیں اور آنے والے وقت میں پراپرٹی کے شعبے میں کی گئی سرمایہ کاری اچھا منافع دے گی۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ میں سینئر ڈائریکٹر نارتھ طہٰ  محمود کے ساتھ ڈائریکٹر کراچی آغا اسرار، ایسوسی ایٹ  ڈائریکٹر حیدر آباد عاصم بھٹی، ایسوسی ایٹ  ڈائریکٹر  کراچی  شعیب انیس، ایسوسی ایٹ  ڈائریکٹر کراچی اصغر علی، ایسوسی ایٹ  ڈائریکٹر کراچی سلطان محمود  سمیت  سینئر عہدیداران بھی رہنمائی کیلئے موجود تھے۔ مزید براں ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق  اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل  پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*