کھلونے کو چابی 🔑 کس نے دی؟

Spread the love

: تحریر ” میاں محسن بلال” :

ایک ہڈ حرام، کام چور اور مہان قسم کا کرپٹ بیوروکریٹ غصے میں گھر آیا. ملازمہ سے پوچھا میڈم کدھر ہیں؟
ملازمہ بولی وہ اوپر کمرے میں ہیں، تیار ہو رہی ہیں. بتا رہی تھی کہ جب آپ آئیں تو اوپر آکر بتا دیں.
گھر آج شام کا کھانا نہیں پکانا ہمارا باہر ہوٹلنگ کا پروگرام ہے.
یہ کہہ کر ملازمہ چلی گئی. بیگم صاحبہ کو بتاتے کہ صاحب نیچے تشریف لا چکے.
موصوف بیوروکریٹ وہی لاؤنج میں صوفے پر بیٹھ گئے ابھی آنکھیں بند ہی کیں کہ انکا سب سے چھوٹا اور من مونا چہیتا بیٹا بھاگا ہوا آیا.
اسکے ہاتھ میں کھلونا تھا.
اپنے پاپا جان کے کان کیساتھ لگایا. جس سے زور کی کچھ ایسی سرگرم شروع ہوئی ” ٹر ٹر ٹر ٹررررررررررررررر ٹوں ٹیں ای ای ای ای ٹن”
بیوروکریٹ ہربڑا کر اٹھا اور زور زور سے چلانا شروع کردیا.
بیوی میک اپ چھوڑ کر کمرے سے نکلی اور جلدی جلدی سیڑھیاں اتری.
بیوروکریٹ پھر زور سے چلایا کس نے دی. کس نے دی کس نے دی؟
بچہ سہما ہوا ایک کونے میں کھڑا تھا.
بیگم نے کہا ہائے ہائے، اللہ خیر کرے.. کیوں زور زور سے چلا رہے ہیں؟
کس نے دی؟ کس نے دی؟ کیا کس نے دی؟
موصوف نےکھلونا پکڑا اور بیگم کے آگے کیا کہ کس نے دی. آخر کس نے دی؟ اسکو چابی 🔑 کس نے دی؟

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمبڑیال اور سیالکوٹ کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہ کر کے  پبلک سروسز فراہم کرنے والے مختلف اداروں اور محکموں کا وزٹ کیااور فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر 15 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا-وزیر اعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا-  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سمبڑیال،چیف آفیسر تحصیل کارپوریشن سیالکوٹ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ کو معطل کر دیا گیا-ایکسین آبپاشی مرالہ سب ڈویژن، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا-سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویمن ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ،چیف آفیسر سمبڑیال، چیف آفیسرپسرور، چیف آفیسر ڈسکہ اور سب رجسٹرار رورل سیالکوٹ بھی معطل کر دیئے گئے-
ساتھ ہی تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ آخر وسیم اکرم پلس کے جہاز میں ہوا کس نے بھری؟
چابی 🔑 کس نے دی؟ کہ اچانک اتنےمتحرک ہوگئے.

جماعت اسلامی کے ایک لاہور میں مظاہرہ میں جو پلے کارڈز نظر آئے اس میں عثمان بزدار کو بغیر چابی کے ایک کھلونا بنا کر پیش کیا گیا تھا.
مقصد ایسے پلے کارڈ کا یہ تھا کہ پنجاب کے عوام کو یہ سمجھنا کہ بزدار تو ایک چابی 🔑 والا کھلونا یے اور اسکی چابی وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ میں ہے.
وہی جب چاہتے ہیں تو چابی دے دیتے ہیں. ایک تقریب میں انھوں نے یہ فرمایا کہ عثمان بزدار اتنا اچھا کام کر ریے کسی کو دکھائی نہیں دے رہا.
انسائیڈسٹوری کے زرائع کے مطابق حالیہ دورہ لاہور میں وزیر اعظم خان نے ہدایت کی کہ عوام کو سروس ڈیلوری کیلئے متحرک ہوں انھوں نے پنجاب میں گورننس پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا. اسکے ساتھ وزیر اعظم کو کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں شکست کا بھی غصہ تھا. جو رپورٹ پیش کی گئی اس میں بھی عثمان بزدار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا.
اس سے قبل جب وزیر اعظم نے انکی کارکردگی نظر نہ آنے کی بات کی تھی تو زرائع کے مطابق بزدار نے اپنے قریبی مشیروں اور چند بیوروکریٹس مشاورت کی کہ کارکردگی کیسے دکھائی جائے؟
انکو مشورہ دیا کہ شہباز شریف ماڈل اختیار کریں. اشتہارات کی بھرمار کردیں اور ہنگامی دوروں میں جو بادشاہ سلامت کا دل چاہے انتظامیہ میں اتھل پتھل کردیں. آپ عمران خان پلس بن جائیں.
جو چلا چلا بیگم سے پوچھ رہے ہیں کہ چابی 🔑 کس نے دی؟ اسکی ایک وجہ یہ یے.
دوسرا موکلوں نے بھی چابی دینا شروع کردی یے. بزدار اکیلا کھلونا نہیں.
اور بھی بہت سے سیاسی کھلونے اچانک “ٹرٹرٹررررررررررر،،،ٹیں ای ای ای ٹن” کرتے نظر آئیں گے اور پھر ہڈ حرام بیوروکریٹ ایک طرف خود مہان سمجھے تجزیہ کار یہ چلائیں گے کہ اوہو ” چابی کس نے دی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*