خاتون اوّل بشریٰ عمران کا ذہنی امراض کے اسپتال کا دورہ

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

خاتون اول کاانسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کادورہ۔ خاتون اول نے انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ذہنی امراض کے مریضوں اور منشیات کے عادی افراد کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران خاتون اول بشری بی بی نے لاہور کے قدیم ذہنی امراض کے ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر خاتون اول کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، فرح خان اور محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے اعلی حکام شامل تھے۔ خاتون اول نے ہسپتال کے مختلف حصوں، وارڈز اور کچن کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔۔۔۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=TpPR9_5i1xQ
خاتون اوّل بشریٰ عمران کا ذہنی امراض کے اسپتال کا دورہ

محکمہ صحت کے حکام نے خاتون اول کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسٹیوٹ کو جدید خطوط پر جلد از جلد استوار کر دیا جائے گا جبکہ خاتون اول نے اس موقع پر ہدایات جاری کئیں کہ ہسپتال میں ذہنی امراض کے مریضوں کے ساتھ منشیات کے عادی افراد کو بھی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔۔

خاتون اول بشریٰ عمران نےانسٹیٹیوٹ میں پودالگایا۔ سماجی خدمات میں پیش پیش خاتون اول نے اپنے گزشتہ دورہ لاہور کے دوران نہ صرف داتا دربار پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا بلکہ اسے کے ساتھ معروف روحانی شخصیت شاہ ابوالحسن شازلی کی مناسبت سے ای لائیبریری کا بھی اجراء کیا تھا۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*