افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان، افواج پاکستان میں اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب افواج پاکستان میں اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ 

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پریس کانفرنس میں افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق محمد حسن اخوند عبوری وزیر اعظم ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اول ملا عبدالغنی برادر اور دوئم مولوی عبدالسلام حنفی ہوں گے۔

کمانڈر قاری فصیح الدین افغانستان کے نٸے آرمی چیف کے فراٸض سنبھالیں گے۔

سراج الدین حقانی افغانستان حکومت کے وزیر داخلہ، ملا ہدایت اللہ بدری وزیر خزانہ اور شیخ اللہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے اس کے علاوہ مولوی امیر خان متقی کو ملک کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے اور ان کے نائب شیر محمد عباس استنکزئی ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشن کے سربراہ ملا محمد یعقوب مجاہد کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے نائب ملا محمد فاضل اخوند ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کور کمانڈر ملتان تعینات کیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل سٹاف
اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*