سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ، ڈی جی آئی ایس آئی شریک

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

 اسلام آباد کی فیصل مسجد میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے روحِ رواں، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ، یرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی شریک ہوئے۔ 

فیصل مسجد اسلام آباد میں ہونے والی سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تحریک آزادیٔ کشمیر کے روحِ رواں، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔

سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی ادائیگی کی۔

بزرگ حریت رہنما کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی شریک ہوئے۔

فیصل مسجد اسلام آباد میں ہونے والی سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔

سید علی گیلانی کو سخت سیکیورٹی میں رات کے اندھیرے میں حیدر پورہ کے علاقے میں واقع قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا تھا۔

بھارتی قابض فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کے جنازے اور تدفین میں صرف پڑوسیوں اور قریبی رشتے داروں کو شرکت کی اجازت دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*