فردوس کونسلر تھی،ایم این اے ہم نے بنوایا۔ چوہدری پرویز الہی

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری : 

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اسمبلی داخلے پر پابندی کی  وجہ بتاتے ہوئے اہم انکشاف کردیا۔  کہتے ہیں انکے دور میں ڈاکٹر فردوس  عاشق اعوان  کونسلر تھی۔ چوہدری شجاعت حسین بولے کہ کونسلر کو بھی اوپر اٹھانا چاہئے۔ 

چوہدری  پرویز الہی نے یہ بات جی این این ٹی وی کے پروگرام فیس ٹو فیس میں میزبان عائشہ بخش کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا تھا چوہدری شجاعت نے ڈاکٹر فردوس عاشق کا نام ایم این اے کیلئے تجویز کیا۔ ہم نے انکی  گرومنگ  کی، انکو قومی سطح کی سیاست میں بات کرنا سکھایا۔ پھر یہ پیپلزپارٹی میں بھاگ کر چلی گئی۔ زرداری نے فارغ کیا تو  پی ٹی آئی میں آگئی۔

اینکر نے  سوال کیا کہ آپ نے اسمبلی داخلے سے انکو رکوایا جس کو انھوں نے تسلیم کیا اور وجہ بتائی کہ یہ پرانی اسمبلی کے باہر میڈیا سے  ٹاک میں بتاررہی تھی کہ  ایوان کے  اندر جو قانون بن رہے ہیں وہ ہم بتائیں گے کہ کیسے بننے ہیں۔ 

میں نے کہا کہ اب یہ  باہر سے آکر ہم کو  بتائے گی کہ قانون سازی کیسے کرنی ہے۔  پھر میں نے کہا اگر یہ اب اسمبلی آئی تو پھر ذمہ دار عملہ ہوگا۔

جہانگیر ترین بارے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انکو ڈپٹی وزیراعظم جیسے اختیارات دیئے، لیکن ترین نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔ جسکا عمران خان کو دکھ ہوا۔

جہاز ہم کو پتہ کیسے اڑتا ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ جہاز کن کی وجہ سے جا رہاتھا۔ مجھے سب کا علم ہے کہ کس کا کتنا سیاسی پیچا یا سیاسی اڑان  ہے۔

عثمان بزداربارے پروگرام میں ہلکی پھلکی طنز جاری رکھی۔ کہا ہروقت ہیلی کاپٹر پر نہیں گھومتے رہنا چاہئے۔ ضرورت کے وقت ہیلی کاپٹر استعمال کرنا چاہئے۔ بزدار کو  بولا ہے کہ دو سال میں اپنی کارکردگی دکھا دیں۔ اب جو ٹیم بدلی ہے وہ بہت اچھی ہے۔ پرنسپل سیکرٹری انکا نیا آیا ہے جو بہت اچھا ہے میرا بھی تربیت یافتہ ہے۔

چوہدری پرویز الہی نے بولا کہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ حکومت غیر مستحکم ہو۔ بزدار کے والد سے تعلقات تھے۔انھوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا خیال رکھنا۔ سیٹ جیت کر عثمان بزدار میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ کمرہ چاہئے تو میں نے کہا کہ آپ کو اچھا کمرہ مل جائے گا۔

ترجمان حکومت پنجاب صوبائی وزیر جیل خانہ فیاض الحسن چوہان بارے انھوں نے بڑے وثوق سے کہا کہ اب وہ پکے  آگئے ہیں۔ دو سال عہدے پر رہینگے۔

اس سے قبل جب سماء کے نمائندے میاں محسن بلال نے چوہدری پرویز الہی سے ڈاکٹر فردوس عاشق پر پابندی بارے سوال کیا تھا تو انھوں بولے تھے کہ چھوڑو کسکا نام لے لیا۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*