امریکہ کو طالبان کی 31 اگست تک کی وارننگ

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان  طالبان سہیل شاہین نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ طالبان غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع قبول نہیں کریں گے۔ امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، ۔

سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کے انخلا میں توسیع کا مطلب افغانستان پر قبضے میں توسیع ہوگا، اس سے باہمی بداعتمادی کی صورتحال پیدا ہوگی اور رد عمل آئےگا۔

 افغانستان سے انخلا کرنے والے افغان جان بچانے کے لیے نہیں بلکہ غربت کی وجہ سے مغربی ممالک جانا چاہتے ہیں، وہ اکنامک مائیگریشن کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*