آرٹسٹک مائنڈ اور تخلیقی جملہ ساز خواتین و حضرات کیلئے

Spread the love

خصوصی تحریر: لالہ صحرائی

عزیزانِ گرامی!
پروگریسیو دنیا خواہ ہمارے اپنے معاشرے کی ہو یا باہر کی اس میں دو خوبیاں ہوتی ہیں، پہلی یہ کہ وہ اس بات کو دل سے قبول کرتے ہیں کہ انسانی قابلیت جتنی بھی ایکسپینڈیبل ہو بلآخر کہیں نہ کہیں جاکے رک جاتی ہے جبکہ ایک کے ساتھ ایک مل کے گیارہ ہو جاتے ہیں، لہذا عقلِ کل بننے کی بجائے اپنی قابلیت کیساتھ دوسروں کی قابلیت شامل کرکے اضافی ذاتی توانائی لگائے بغیر بھی اپنا نفع ڈبل ٹرپل کیا جا سکتا ہے، اور دوسری بات یہ کہ وہ کسی کو مفت میں یا سستے میں کبھی نہیں رگیدتے بلکہ ہر کسی کیساتھ معقول معاوضہ طے کرکے چلتے ہیں تاکہ اپنی ٹیم میں آسودگی رہے۔
اس نظریئے سے دنیا کی لیڈنگ کمپنیز ہر قسم کے باصلاحیت افراد کو ورکنگ پارٹنرشپ آفر کرتی ہیں، آپ میں کسی بھی کام کی خوبی ہے، کوئی ہنر، تخلیقی رجحان یا قوت موجود ہے تو آنلائن سورسز سے انشاءاللہ مایوس نہیں ہوں گے۔
کاروباری ذہن رکھنے والوں کیلئے کچھ عرصہ قبل دراز کا پارٹنرشپ پروگرام بتایا تھا، اسی طرز پر تخلیقی رجحانات والوں کیلئے آج ایک نیا پارٹنرشپ پروگرام لایا ہوں جو نہایت آسان اور قابل عمل ہے۔
آپ ڈیزائنر ہیں، پینٹنگ، پنسل سکیچ، کارٹون، کیریکیچر، میمز یا کسی سوفٹوئیر سے ڈیزائننگ کرنا جانتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے، اگر نہیں جانتے مگر اس طرز کی تخلیقی ذہنیت رکھتے ہیں اور کوئی پرکشش ڈیزائن سوچ سکتے ہیں یا ٹی۔شرٹ پر لکھنے کیلئے ایسے پرکشش جملے تخلیق کر سکتے ہیں جو دوسروں کی توجہ کھینچ لیں تو بھی آپ اس پارٹنرشپ پروگرام میں بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
ڈریس ڈیزائنگ بہت نفع بخش شعبہ ہے مگر اس کی یہ قباحتیں کم نہیں کہ کپڑا لاؤ، ڈیزائن سوچو، کاٹو پیٹو، بناؤ اور بیچو، پھر سرمایہ اور وقت لگانے کے باوجود پتا نہیں ہوتا کام چلے گا یا نہیں۔
اس کے برعکس دنیا میں کچھ لیڈنگ ویب۔سائٹس ایسی ہیں جن کے پاس اپنی اپنی مینوفیکچرنگ انڈسٹری موجود ہے مگر ڈیزائن بنا بنا کے ان کے پاس اب آئیڈیاز کا فقدان پیدا ہوگیا ہے لہذا اپنے سفر کے تسلسل اور ایک جمع ایک گیارہ کرنے کیلئے وہ نئے اذہان کو اپنے پاس فری آف کاسٹ اسپیس دینے پر رضامند ہیں۔
ان میں یہ چار ویبسائٹ ورلڈ فیمس اور آسان ہیں۔
teeSpring, spreadShirt, threadLess, viralStyle.
یہ چار ویبسائٹ انتہائی پروفیشنل ہیں، ان پر کام کرنا تھوڑا مشکل ہے مگر کامیابی بہت ہے۔
redBubble, zazzel, designHill, sunFrog.
یہ سائٹس آسان ہیں، بزنس بھی ہے مگر فیمس کم ہیں۔
teemill, bonFire, clothes2order, teechip
آپ چاہیں تو ان سب پر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ پہلی چار سے کام شروع کریں اور اکاؤنٹ بنانے سے پہلے یہ ضرور چیک کرلیں کہ ان پر پیونیر، پےزا یا سکرل منی ٹرانسفر گیٹ وے کا آپشن ہے یا نہیں، ورنہ پیسے نہیں لاسکیں گے، میں بھی کنفرم کردوں مگر ان کا کچھ پتا نہیں چلتا کب کس کو ہٹا دیتے ہیں۔
ان ویب۔سائٹس میں سے کچھ پر ٹی۔شرٹ کے علاوہ بھی کئی آئٹمز موجود ہیں، جن میں ہوڈیز، لیگیز، تکیئے، مگ، فلاسک، ماسک، سکول بیگ، موبائلفون کور، جیولری، اور ڈور۔مَیٹ وغیرہ شامل ہیں۔
یہ تمام چیزیں ایسی ہیں جن کا شمار فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز میں ہوتا ہے، ایف۔ایم۔سی۔جی اشیاء کی لائف خواہ کچھ بھی ہو، یورپی معاشرے میں ان کا استعمال سال چھ مہینے سے زیادہ نہیں ہوتا کیونکہ ایک تو ان کی پرچیز پاور بہت ہے پھر وہ منٹ۔کلاس لائف سٹائل کے عادی ہیں، ہماری طرح ہر چیز کو آخری حد تک نہیں رگیدتے، اس لئے ان ویب۔سائٹوں پر خریداروں کے سالانہ وزٹ کروڑوں میں اور سالانہ سیلز کی مالیت اتنی ہوتی ہے جتنی مالیت کا چھوٹے ممالک کا سالانہ بجٹ ہوتا ہے۔
اس بات سے اندازہ ہو جانا چاہئے کہ یہ کوئی چھوٹا کام نہیں ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کے پاس تخلیقی ذوق ہے تو ہمت پکڑیں، آپ کا کام صرف اتنا ہے کہ ان اشیاء کیلئے کوئی بھی سادہ یا کمپلیکسڈ مگر ایسا ڈیزائن سوچیں جو پرکشش اور دلآویز ہو، یا کوئی کیچی قسم کا ون۔لائنر جو پڑھنے والوں کو دلچسپ لگے، یا کسی رویئے کو ظاہر کرتے ہوئے میمز ہوں یا کسی پروفیشن پر جوک ہوں، ان میں اکاؤنٹینٹس، انجینئرز، سیاست و دیگر شعبوں پر بہت اچھے ریمارکس ٹی۔شرٹ پر پرنٹ ہوتے ہیں، ون۔لائنرز کیساتھ آپ کوئی ہلکا پھلکا ایبسٹریکٹ آرٹ، کوئی پھول، آئیکون یا اموٹیکونز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد اپنی ڈیزائن کردہ اشیاء یا اپنی شاپ کو اپنے فیس بک پیج پر، فیشن گروپس، ٹی۔شرٹ گروپس، انسٹاگرام، پن۔ٹرسٹ یا فری ایڈ پوسٹنگ کی ویب۔سائٹس پر مشتہر کر سکتے ہیں، خصوصاً یورپی کمیونٹی جو ان چیزوں کی سب سے بڑی خریدار اور فیس بک گروپس، ٹویٹر و انسٹاگرام پر آسانی سے دستیاب ہے ان کے آگے رکھیں تو کہیں نہ کہیں سے سیلز شروع ہو جاتی ہے۔
جب کوئی گاہک آپ کا ڈیزائن کیا ہوا کچھ بھی خریدتا ہے تو آرڈر بک کرنا، پیسے وصول کرنا، چیز تیار کرکے گاہک کو پہنچانا اور اگر اس میں کوئی نقص ہو تو تبدیل کر کے دینا یا واپس لینا یہ ساری سر دردی اس ویب۔سائٹ کی ہے جس کے آپ ڈیزائننگ پارٹنر ہیں۔
آپ کی ڈیزائن کردہ کوئی چیز بک جائے تو اس ڈیزائن کی قیمت جو عموماً دس ڈالر تک رکھی جاتی ہے وہ آپ کو فوراً مل جائے گی، اس کام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ کی بنائی ہوئی چیز جتنی بار بِکے گی، آپ کو اتنی ہی بار دس ڈالر ملیں گے، آنلائن سیلز کا یہ پوٹینشیل اکثریت کو دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی یا کروڑ پتی بنا جاتا ہے، اتنا نہ بھی ہو تو کسی وقت ایک ہی جھٹکے میں اتنا دے جاتا ہے کہ سال بھر کا خرچہ نکل آتا ہے۔
اس بلاگ کے کمنٹس میں ایک ڈور۔مَیٹ کی فوٹو ہے، جس نے یہ ڈیزائن کیا، اس کے پیج پر لکھا ہے کہ یہ ایک ہزار سے زائد مرتبہ فروخت ہو چکا ہے، متعلقہ ویب۔سائٹ پر اس کی قیمت بیالیس ڈالر ہے، اس ویب پر میرا اپنا اکاؤنٹ بھی موجود ہے اسلئے مجھے معلوم ہے کہ اس بندے کو بیالیس ہزار ڈالر کی کل سیلز کا پچیس فیصد معاوضہ ملا ہوگا جو ساڑھے دس ہزار ڈالر یا ہماری کرنسی میں تقریباً سترہ لاکھ روپے بنتا ہے۔
یورپی معاشرے میں ایوریج لائف سٹائل کیلئے یہ رقم چھ ماہ کیلئے کافی ہے جبکہ ہمارے ہاں مڈل کلاس پبلک کیلئے ساٹھ ستر ہزار روپے مہینہ کافی ہوتے ہیں اس لحاظ سے آپ کا کوئی ایک ڈیزائن یا ون۔لائنر اس قدر چل گیا تو دو سال کی مالی فراغت فراہم کر جائے گا۔
کنسیونگ کیسے ہوگی؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی آپ کوئی ڈیزائن یا جملہ سوچنے بیٹھیں گے تو آپ کو کچھ سمجھ نہیں آئے گی کہ کیا کریں مگر جب آپ اس ڈیزائننگ کی دنیا میں اتریں گے تو یقین رکھیں کہ آپ کو اس فیلڈ میں بہت کچھ سوجھے گا، یہ ایک نیچرل فینومینا ہے کہ ہم جو کچھ دیکھتے ہیں یا پڑھتے ہیں اس کی سکیم اور ساخت ہمارے ذہن میں بیٹھ جاتی ہے، پھر کچھ مطالعے یا مشاہدے کے بعد جب کوئی اپنا ورژن سوچنے بیٹھیں تو ہمارا شعور ان دستیاب معلومات کی روشنی میں کئی قسم کے مشورے فراہم کر دیتا ہے، بالکل ایسے ہی جیسے کوئی پوسٹ پڑھنے سے قبل ہمارے ذہن میں ایسا کوئی بیانیہ موجود نہیں ہوتا جو ہم ردعمل کے طور پر اس پوسٹ پر دیتے ہیں، لیکن کسی پوسٹ یا تبصرے کو دیکھ کر ہمارا شعور اپنی معلومات کی بنیاد پر اس پوسٹ پہ تبصرے کیلئے ایک معقول ردعمل کمپوز کرکے دے دیتا ہے۔
سوچنا کیا ہے، یہ مسئلہ اس طرح سے حل ہو جائے گا کہ آپ گوگل پر ٹی۔شرٹ ڈیزائننگ سرچ کریں تو آپ کو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا، پھر ٹی۔شرٹ ون۔لائنر تلاش کیجئے گا، پھر اکاؤنٹینٹ میمز، انجینئیرز میمز اور پولیٹکس میمز تلاش کریں گے تو ون۔لائنر یا اس مقصد کیلئے استعمال ہونے والے بیشمار تبصرے آپ کو مل جائیں گے مگر تلاش کرتے وقت ساتھ میں ٹی۔شرٹ، نیو ٹی۔شرٹ، امریکن ٹی۔شرٹ، یوکے ٹی۔شرٹ، کینیڈین ٹی شرٹ، انڈین وغیرہ الگ الگ سرچ کیجئے گا، اس کے بغیر بھی آئیڈیاز مل جائیں گے مگر آپ کو یہ اندازہ نہیں ہو سکے گا کہ انہیں ٹی۔شرٹ پر کیسے لگانا ہے۔
آپ نے نیٹ سے بنی بنائی چیزیں نہیں، صرف آئیڈیاز اٹھانے ہیں کہ لوگوں نے ڈیزائننگ، ون۔لائنر اور میمز کو ٹی۔شرٹس پر کیسے استعمال کیا ہے، ہم وہاں سے جملے وغیرہ اٹھا سکتے ہیں مگر وہ کئی سیانے پہلے ہی استعمال کر چکے ہوں گے، اسلئے اپنا سامان آپ تیار کرنا ہے، ٹیکسٹ یا جملہ اپنا بنانا ہے تاکہ کاپی رائٹ کا مسئلہ نہ پیدا ہو، یہ کوئی مشکل کام نہیں، ہم روزمرہ میں درجنوں سنجیدہ، قابل غور یا فنی جملے ایکدوسرے پر اچھالتے ہیں، آج سے ان جملوں کو محفوظ کرنا شروع کر دیں، یہ آپ کی انٹلیکچؤل پراپرٹی ہے اور پیسے کما کے دے سکتی ہے، لوگ فیس بک کے کمنٹس میں ہزاروں بہترین جملے لکھتے ہیں جنہیں حسب ضرورت موڈیفائی کرکے اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ڈیزائننگ کیسے کریں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کیلئے دو آسان سے سوفٹوئیر بتا دیتا ہوں جو میٹرک کا بچہ بھی استعمال کر سکتا ہے۔
canva, creelo
ان سوفٹوئیرز کی مختلف کیٹگریز میں ہزاروں ایڈٹ۔ایبل ٹیمپلیٹس موجود ہیں اور ٹی۔شرٹ کیلئے بھی الگ سے موجود ہیں، آپ کسی بھی فوٹو کو سیلیکٹ کرکے اپنی سوچ کے مطابق ٹیکسٹ، ڈیزائن، فونٹ، کلر اور سائز تبدیل کر سکتے ہیں اور کام مکمل کرکے سیو اور ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
یہ خیال رکھنا ہے کہ آپ نے جو بنایا اسے پی۔این۔جی فارمیٹ میں سیو کرنا ہے، یہ ٹرانسپیرنٹ تصویر ہوتی ہے جس کا ڈیزائن یا ٹیکسٹ ہی چھپتا ہے، بیک گراؤنڈ نہیں پرنٹ ہوتا، باقی سب فارمیٹ سالڈ ہوتے ہیں مثلاً آپ QOPDB اس کی تصویر بنا کے شرٹ پر ڈالیں گے تو جتنی جگہ پر تصویر ہوگی اتنی جگہ سے ٹی۔شرٹ چُھپ جائے گی لیکن یہی چیز پی۔این۔جی میں ڈالیں گے تو ان الفاظ کی صرف لکیریں ہی پرنٹ ہوں گی باقی بیک گراؤنڈ وغیرہ کچھ نہیں۔
ابتداء کیسے کریں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس پروفیشن میں آپ کیلئے بہتر یہ ہے کہ جب تک پروفیشنل ہنرمند کی حیثیت کو نہ پہنچیں تب تک سادہ اشیاء کی ڈیزائننگ تک محدود رہیں، ان میں مگ، ٹی۔شرٹ، تکیہ، ماسک اور ڈور۔مَیٹ شامل ہیں ان کی ڈیزائننگ بہت آسان ہے، آپ نے ایک ڈیزائن بنا کے سنگل سائڈ پر لگانا ہے، دوسری سائیڈ پر بھی لگانا ہو تو دوسری سائڈ سیلیکٹ کرکے لگایا جا سکتا ہے۔
لیگیز، اسکول بیگ، موبائل کور اور ایسی اشیاء جن کے چاروں طرف یا پوری باڈی پر ڈیزائن چڑھانا پڑے وہ زرا مشکل ہے، اس کیلئے پراڈکٹ کو ڈاؤنلوڈ کرکے ان۔سکیپ یا گمپ سوفٹوئیر میں ڈال کے ڈیزائن فٹ کیا جاتا ہے پھر اسے دوبارہ اپلوڈ کیا جاتا ہے۔
اسی طرح جیولری کا کام بھی کافی باریکی کا متقاضی ہے تاہم کوئی ٹوپس وغیرہ مل جائے جس پر لکھنا آسان ہو تو ٹرائی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
برانڈ کیسے بنانا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے تو وہاں عام قسم کا کام ہوتا ہے، آپ چاہیں تو فری سٹائل کام کریں، یعنی جس چیز کیلئے جو سوجھ جائے وہ ڈیزائن کرتے جائیں، لیکن میرا مشورہ یہ ہے کہ جس چیز پر آپ کا مائنڈ فلو اچھا ہو اس پر زیادہ کام کریں، مثلاً کسی کو مگ پر لکھنے کے جملے زیادہ سوجھتے ہیں تو وہ باقیوں پر متھا خوری کرنے کی بجائے اسی چیز کو پکڑ لے، اس پر کمیشن یا ڈیزائن کی قیمت دو ڈالر ہوگی مگر یہ ٹوٹتا اور بکتا بہت زیادہ ہے، جس کو ٹی۔شرٹ یا کسی دوسری مجوزہ اشیاء پر چس آجائے وہ اسی پر فوکس کرلے۔
مگر اپنی شاپ کا ایک برانڈ نیم ضرور رکھیں اور اس کا ایک چھوٹا سا مونوگرام بنا لیں جو ٹیکسٹ کے آس پاس کہیں الگ سے ضرور لگائیں، جیسے ٹی۔شرٹ کی کمپنی ٹومی۔ہیلفگر، نائیکی، لاکوسٹے اور کروکوڈائل وغیرہ ہیں، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کہیں کوئی گیسٹ آپ کے مگ کا ڈیزائن یا خریدار کا کوئی دوست ٹی۔شرٹ کا ڈیزائن دیکھ کر ان سے پوچھے بغیر یہ چیز تلاش کرنا چاہے تو اسے مونوگرام دیکھ کر سمجھ آجائے گی کہ اس کمپنی کو تلاش کیا جا سکتا ہے، مونوگرام سے مراد ہے ایک لفظی نام اور اس کیساتھ ایک نشان، جیسے لاکوسٹے کیساتھ مگرمچھ بنا ہوتا ہے۔
سادہ آدمی کیا کرے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لکھتے وقت مجھے اس بات کا بہت خیال رہتا ہے کہ پوسٹ پڑھنے والوں میں ہر کوئی ماہر یا زیرک تو نہیں ہوتا لیکن ہر کوئی یہ آس لگا کے پڑھنے بیٹھتا ہے کہ شائد اس میں آسانی سے روزی روٹی کا سلسلہ بن جائے مگر آخر میں کوئی بندہ مایوس ہو کے اٹھے تو مجھے یہ سوچ کر ہی گھٹن ہونے لگتی ہے۔
ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ورڈ آرٹ کا لنک دیتا ہوں، یہ تمام ویبسائٹ جو میں نے بتائی ہیں ان سب کیساتھ ڈاٹ کام لگے گا، میں نے اسلئے ہٹا دیا کہ اس پوسٹ کیساتھ ان کا لائیو لنک آنے لگا تھا۔
wordArt
جو لوگ کچھ بھی نہیں کر سکتے، وہ اس سائٹ پر جا کے ورڈ آرٹ بنائیں اور اسے پی۔این۔جی فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرکے شرٹ، مگ یا تکیئے پر ڈال سکتے ہیں، یہ بچوں میں، لڑکوں، لڑکیوں اور امیچؤر مزاج لوگوں میں تو مقبول ہے ہی لیکن اگر آپ کچھ اچھا لکھ دیں گے تو پڑھے لکھے اور سنجیدہ مزاج لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔
جسے میں نے امیچؤر مزاج لکھا ہے، یہ وہ کیٹگری ہے جو لو۔افئیر میں ناکامی، یا لو۔افئیر کے چونچلوں یا بریک۔اپ یا تھوڑی سے غنڈہ گردی یا ایمو۔سرکل وغیرہ کی کبھی خوشی کبھی غم جیسی صورت حال سے ہمیشہ دو چار رہتے ہیں، ان کے مزاج اور مسائل کے مطابق کچھ لکھیں گے تو بہت چلے گا۔
ممکن ہے سادہ عقل والے اس کیٹگری میں عقلمندوں کو بھی پیچھے چھوڑ جائیں کیونکہ یہ جتنی سادہ ہے اتنی ہی مزے کی کیٹگری ہے۔
اس میں کرنا یہ ہے کہ جب آپ اس سائٹ پر لاگ۔ان ہوں گے تو ورک پینل پر کچھ الفاظ سے مزین شکلیں یعنی ٹیمپلیٹس پڑی ہوں گی، مثلاً دیکھنے میں دل کی شکل ہے مگر بنی ہوئی مختلف الفاظ سے ہے، آپ دل کی شکل کو سیلیکٹ کریں گے تو ساتھ ہی ایڈٹ بوکس میں پانچ سات کالم اوپر نیچے نظر آئیں گے، ان میں کچھ جملے یا الفاظ لکھے ہوں گے، آپ ان کو اپنے مطابق تبدیل کر دیں۔
مثلاً آپ بریک۔اپ یا ایمو کیٹگری کو اٹریکٹ کرنا چاہتے ہیں تو ان الفاظ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
its over, dying now, no life, sadness, dark night, i am lost, who care, life is nonsense, so sad etc.
پرجوش لوگوں کو ٹارگیٹ کیلئے
we rule, my area, no fear, we are don, avoid me, sky is limit etc.
بچوں کیلئے
papaz boy, little ruler, chocolate chip etc.
میں نے صرف سیمپل بتایا ہے، آپ جتنے چاہیں الفاظ یا جملے ڈال سکتے ہیں، پھر کلر پینل سے ان کے کلر سیٹ کرلیں، ان کی ڈائریکشن کو آڑا ٹیڑھا کر دیں اور سیو کرلیں تو آپ کے سامنے انہی الفاظ سے بنا ہوا دل آجائے گا جو آپ نے پانچ سات لائنوں میں لکھے تھے، دل کے علاوہ بھی کئی شکلیں ہیں جو ایڈٹ کر سکتے ہیں، نمونے کیلئے ایک تصویر کمنٹ بوکس میں ڈال دی ہے۔
اس کام کا سائڈ پوٹینشل:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کا ایک اضافی فائدہ یہ ہے کہ آپ کا کوئی ڈیزائن کسی کمپنی، انجمن یا کلب کو پسند آجاتا ہے تو وہ اپنے کسٹمرز یا ممبرز کو گفٹ کرنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں شرٹ یا مگ کا آرڈر دے دیتے ہیں۔
پھر ان ویبسائٹس نے اپنے خریداروں کی ہیلپ کیلئے بھی کچھ ڈیزائنر منتخب کئے ہوتے ہیں تاکہ کوئی خریدار اپنی مرضی کا کچھ بنوانا چاہے تو وہ ڈیزائنر ہیلپ مانگ لے، آپ اچھے ماہر ہیں تو اس لسٹ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں، اس کیلئے ایک ٹیسٹ دینا پڑتا ہے کہ آپ کا تخیل کتنا اچھا ہے اور ڈیزائننگ کیسی ہے۔
ان سائٹس پر دکان کیسے ڈالنی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان سائٹس پر نارمل لاگ۔ان سے آپ نے رجسٹر نہیں کرنا، وہ صرف خریداروں کیلئے ہوتا ہے، اس سے لاگ۔ان کیا تو اندر جا کے مین پیج پر صرف پراڈکٹس ہی نظر آئیں گی یا سائڈ میں پراڈکٹ کیٹگریز کی لسٹ ہوگی اور کچھ نہیں۔
بزنس کیلئے آپ سائٹ پر پارٹنرشپ پروگرام کی ٹیب تلاش کریں گے جو ہر سائٹ پر مختلف نام سے ہوتی ہے، یعنی ڈیزائنرز لاگ۔ان۔۔۔۔۔سیل۔یور۔ڈیزائن۔۔۔۔۔سٹارٹ سیلنگ۔۔۔۔۔افیلئیٹ۔لاگ۔ان۔۔۔۔۔۔میک منی ود اس وغیرہ۔
ڈیزائنرز کیلئے مخصوص ٹیب سے رجسٹریشن کرتے وقت آپ کو اپنے اصلی ذاتی کوائف کا اندراج کرنا ہے تاکہ کوئی ہیکنگ ہو یا پیمنٹ ٹرانسفر میں کوئی مسئلہ ہو تو آپ اپنے اکاؤنٹ کی ملکیت ثابت کر سکیں، سردست آپ صرف رجسٹریشن کریں گے اور پیمنٹ ٹرانسفر پروسیجر کو فی الحال چھوڑ دیں گے، جب ٹرانسفر کا موقع آئے تب مجھ سے پوچھ لیجئے گا۔
جب آپ پراپر چینل سے رجسٹر ہو کے لاگ۔ان ہوں گے تو پھر آپ کو مین پیج پر ورک۔فیلڈ اور لیف سائڈ پر سیٹنگ کا مینو ملے گا۔
اس مینیو سے پروفائل سیٹنگ میں جا کے آپ چاہیں تو اپنی دکان کا نام ذاتی نام سے الگ بھی رکھ سکتے ہیں، کچھ سائٹس رجسٹریشن کے وقت پوچھ لیتی ہیں کہ آپ نے دکان کا نام اپنے نام سے الگ رکھنا ہے یا نہیں تو اس وقت الگ نام دے سکتے ہیں۔
پھر وہیں سے پروفائل۔پک کیلئے اپنی تصویر یا لوگو اور بینر اپلوڈ کر سکتے ہیں، یہ لوگو اور بینر آپ کریلو یا کینوا پر بنا سکتے ہیں، کوشش کریں کہ بینر اور لوگو آرٹسٹک ہو تاکہ آپ کی شاپ پر آنے والا گاہک دیکھ کے متاثر ہو سکے۔
پراڈکٹ کیسے بنانی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنا ٹیکسٹ یا ڈیزائن تخلیق کرنے کے سورسز میں بتا چکا ہوں، اب صرف اپنی بنائی ہوئی پی۔این۔جی کو پراڈکٹ پر پوسٹ کرنا ہے۔
اس کیلئے لاگ۔ان کے بعد جو انٹرفیس آئے گا اس میں سامنے ایک بڑا بوکس ہوگا، سائڈ پر سیٹنگ مینیوز اور نیچے بلینک پراڈکٹس ہوں گی، آپ نے ایک بلینک پراڈکٹ مین بوکس میں ڈالنی ہے، مینیو کے کلر پینل سے اس کیلئے کوئی ایسا کلر سیلیکٹ کرلیں جو آپ کے ڈیزائن کیساتھ کنٹراسٹ کرتا ہو۔
گاہک کو یہ کلر پسند نہیں آئے گا تو اس کے پاس بھی پراڈکٹ کا کلر تبدیل کرنے کا آپشن ہوتا ہے، اس کے کلر چینج کرنے سے ڈیزائن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
پھر مینیو کے امپورٹ بٹن سے پی۔این۔جی اپلوڈ کرکے پراڈکٹ پر لگا دینی ہے اور الائنمنٹ دائیں بائیں اوپر نیچے جہاں کرنا چاہیں کر کے سیو یا پبلش کا بٹن دبا دیں تو پراڈکٹ تیار ہو کے نیچے چلی جائے گی، مزید کام کرنا ہو تو اسی طرح سٹیپ بائی سٹیپ چلتے رہیں۔
مشکلات اور ان کا حل:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس پراسس میں کچھ بھی مشکل نہیں سوائے اس کے کہ میں نے ہر ویب۔سائٹ کے انٹرفیس اور مینوز کا تعارف الگ الگ دینے کی بجائے ایک ہی پیرائے میں وہ تمام چیزیں بتا دیں جن سے آپ کا واسطہ پڑے گا، ان کا لے آؤٹ ہر سائٹ میں تھوڑا تھوڑا مختلف ملے گا البتہ وہ ساری چیزیں کہیں نہ کہیں انٹرفیس پر موجود ہوں گی جو اپنا کام مکمل کرنے کیلئے آپ کو درکار ہوں گی۔
دوسرا مسئلہ ڈیزائن کی پکسلز کا آئے گا، آپ نے ڈیزائن اپنے حساب سے بنایا ہے مگر ہر ویبسائٹ پر ہر پراڈکٹ کیلئے الگ الگ سائز متعین ہے، میں اس کی تفصیل لکھوں تو بہت لمبی بات ہو جائے گی۔
آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ کونسی سائٹ پر کس چیز کیلئے کتنا سائز رکھنا ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے تو آپ اپنے حساب سے ڈیزائن بنا کر سوفٹوئیر میں سیو کر لیں، پھر اسے پراڈکٹ پہ چڑھاتے وقت اگر سائٹ کو قبول نہیں ہوگا تو وہاں میسیج ظاہر ہو جائے گا کہ سائز بڑا ہے یا چھوٹا ہے لہذا اس کو اتنے پکسلز بائی اتنے پکسلز کرکے لے آئیں تو آپ سیو شدہ ڈیزائن کو ری۔سائز کرکے لے جائیں۔
ایکبار اس پراسس سے گزریں گے تو نوٹ کرتے جائیں گے کہ کونسی سائٹ پر کس چیز کیلئے کتنا سائز درکار ہوتا ہے، آئندہ سے ایک ڈیزائن بنا کے اسے مختلف درکار سائزوں میں ڈاؤنلوڈ کر لیا کریں۔
آپ ایک ہی ڈیزائن مختلف سائٹوں پر ڈال سکتے ہیں کیونکہ آپ کے ڈیزائن کا کاپی رائٹ کلیم کرنے والا آپ کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں ہوگا، لہذا جب کمپلینٹ کرنے والا کوئی نہ ہوگا تو سائٹ کو کوئی مسئلہ نہیں۔
ڈیزائن کی قیمت کیسے طے کریں گے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ ویب۔سائٹ نے قیمت میں دو خانے رکھے ہوتے ہیں کہ مارکیٹ کے حساب سے ہمارے مال کی قیمت یہ رہے گی آپ دوسرے خانے میں اپنے ڈیزائن کی جو قیمت وصول کرنا چاہتے ہیں وہ لکھ دیں، اس کا عام ریٹ دس ڈالر تک ہے لیکن اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ کا ڈیزائن اتنا آؤٹ سٹینڈنگ ہے کہ مہنگا بھی بک جائے گا تو آپ اپنا حصہ بیشک بیس پچیس ڈالر بھی رکھ سکتے ہیں، یہ بائفرکیشن خریدار کو نظر نہیں آتی، گاہک کے سامنے ان دونوں کو ملا کر ایک ہی ٹوٹل پرائس جائے گی۔
کچھ ویبسائٹ آپ کے سامنے ایک ہی پرائس باکس لائیں گی، اس میں کمپنی نے مارکیٹ کے حساب سے ایک قیمت طے کر رکھی ہوتی ہے جس میں آپ کو اپنے ڈیزائن کی مد میں اتنا اضافہ کرنے کی اجازت ہے کہ اس قیمت کا پچیس فیصد پانچ سے دس ڈالر تک بن جائے، آپ اس شے کی قیمت کو جتنا بھی بڑھائیں گے اس کا پچیس فیصد ہی ملے گا، پھر اگر آپ کی پراڈکٹ پر رش ہو جائے تو لمیٹڈ اسٹاک کا لیبل لگا کر قیمت بڑھا سکتے ہیں، عام روٹین میں نارمل قیمت ہی رہنے دیں کیونکہ لوگوں کو پتا ہوتا ہے مارکیٹ میں اس چیز کی کیا قیمت ہے اور ویبسائٹ نے بھی اپنی مارکیٹ کے حساب سے ہی قیمت رکھی ہوتی ہے۔
ٹیگنگ کیسے کریں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپر میں نے برانڈ کا ذکر کیا ہے اس لئے جب ہر ایک پراڈکٹ کو پبلش کرتے وقت ٹیگ کرنے کا کہا جائے تو پہلے اپنے برانڈ کا نام ضرور لکھیں تاکہ جو گاہک آپ کو تلاش کرتا ہوا آرہا ہے وہ صحیح جگہ پہنچ جائے۔
پھر جس تھیم میں ڈیزائن کیا ہے اس کا ذکر کریں جیسے:
Love, break-up, sadness, bravery, arms, friendship, accountant, engineer, politics etc.
پھر نیو اینٹری، لیٹیسٹ ڈیزائن، لو۔پرائس، اس طرح کے پانچ چھ ٹیگ لگانے ہوتے ہیں۔
ٹیم۔اپ کا طریقہ کار:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو آئیڈیاز بہت اچھے آتے ہیں مگر وہ چاہ کر بھی ڈیزائننگ نہیں کر پاتے، کچھ لوگ ڈیزائننگ اچھی کرلیتے ہیں مگر ویب۔سائٹ ہینڈلنگ یا مارکیٹنگ نہیں کر سکتے۔
آپ یہ دیکھیں کہ آپ کس کیٹگری میں ہیں، پھر جو کمی ہے وہ آپ کے ارد گرد دوست احباب یا رشتیداروں میں سے کون پوری کر سکتا ہے اس طرح دو لوگ مل کر بھی یہ کام بہت اچھا کر سکتے ہیں، اس صورت میں شرافت اور دیانت داری سے آمدنی آدھی آدھی رکھیں، اس کی رپورٹ ہر ویب کے ویلٹ میں موجود ہوتی ہے، آپ پارٹنر کو دکھا سکتے ہیں۔
حوصلہ افزائی کے فوائد:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری فرینڈلسٹ میں ایک لڑکا ڈیزائن بناتا تھا، میں نے اسے کئی بار اس کام کی طرف راغب کیا تو کل اس نے مجھے ایک ڈیزائن بھیجا جو کمنٹ بوکس میں لگا دیا ہے، آپ یہ دیکھیں کہ اس نے کتنا سادہ اور کتنا اچھا ڈیزائن بنایا ہے، یہ بندہ فیس بک کی بجائے ان پلیٹ فارمز پر وقت لگائے تو بہت کچھ کر سکتا ہے۔
یہی آپ لوگوں سے درکار ہے، اب فیس بک پہ آنا ہے تو صرف پیسہ کمانے کیلئے اور کوئی مقصد نہیں ہونا چاہئے، اپنی صلاحیتوں کا ادراک کریں، اس میں تخلیقی عنصر ہے تو اس پٹری پر چڑھنے کی کوشش کریں، پھر جب یہ لگے کہ آپ اس کام میں آگے بڑھ سکتے ہیں تو بلاجھجھک پروفیشنل بنیادوں پر ڈیزائننگ سیکھ کر اسے اپنا کیرئیر بنائیں۔
مزید کونسلنگ کی ضرورت تو مجھے بتائیں تاکہ میں ہر سائٹ کی باتصویر ای۔گائیڈ یا ویڈیو بنا دوں۔
مجھے امید ہے کوئی بندہ درج ذیل جملوں کو کینوا یا کریلو پر ڈیزائن کرے گا اور کسی ویبسائٹ پر دکان بنا کے ٹی۔شرٹ، ڈور۔میٹ اور تکیہ ڈیزائن کرکے کمنٹ بوکس میں ضرور دکھائے گا۔
دیکھتے ہیں کون ہمت کرتا ہے۔
TeeShirt:
em triggered to love you.
(with pistol pic)
searching my duplicate
(with search icon)
looking 4 soulmate
I really need 4
(with 4 ponys)
DoorMat:
wellcome
but promise to leave soon
(with smily)
Pillow:
your dream partner
(half open eye)
contact me to relax
(care or kiss icon)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*