خاتون نے بہشتی دروازے کی 800 سال کی روایت توڑ دی

Spread the love

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر پاک پتن میں معروف صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کا دربار ہے۔ ہر سال عرس کے موقع پر پاکستان بھر سے عقیدت مند آتے ہیں۔ دربار سے منسلک دروازے کو ‘ بہشتی دروازہ ‘ یعنی جنت کا دروازہ کہا جاتا ہے۔ جو سال میں صرف ایک بار ہی عرس کے آخری روز کھلتا ہے۔ عام تاثر یہی ہے کہ جو اس  دروازے سے گزر جائے اسکی بخشش ہوجاتی ہے۔ جبکہ 800 سال سے یہ روایت بھی چلی آرہی ہے کہ اس دروازے کو صرف مرد ہی کھول سکتا ہے کوئی عورت نہیں۔ لیکن سوشل میڈیا ہر دو سے تین سال پرانی ایک ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس میں احتجاج کے ساتھ ویڈیو بنانے والا شخص کہہ رہا ہے کہ دروازہ عورت نے کھولا۔ 800 سال کی روایت ٹوٹ گئی ۔ جس پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

خاتون اول بشری بی بی اکثر  حاضری کیلئے بابافرید گنج شکر کے دربار تشریف لاتی ہیں۔ یاد رہے کہ بشری بی بی کے ہمراہ الیکشن سے پہلے کامیابی کی دعا کیلئے وزیر اعظم عمران خان دربار پہنچے تھے اور چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوئے تھے۔

بہشتی دروازے کی 800 سال کی روایت کو عورت نے توڑ دیا

#BabaFareed #BushraBibi #ImranKhan

Posted by MB WebNews.Pk on Thursday, August 27, 2020

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*