عمران خان کا سپریم کورٹ پر خودکش حملہ: حکومت اگلا سال نہیں دیکھ سکتی

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری : 

پیپلز لائرز فورم کے صدر اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے مطالبہ کیا ہے کہ قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلے کی روشنی میں صدر، وزیر اعظم اور وزیر قانون سمیت پوری کابینہ مستعفی ہو، کیونکہ یہ سپریم کورٹ پر حملہ تھا۔
پیپلزپارٹی کے پنجاب کے سیکرٹریٹ میں سردار  لطیف خان کھوسہ نے قاضی فائز عیسی کیس کو عدلیہ پر خود کش حملہ قرار دے دیا، میڈیا سے گفتگو میں بولے کیس کے تفصیلی فیصلے نے یہ بات ثابت کر دی کہ ریفرنس دائر کرنے میں بدنتی کا عنصر غالب تھا،، حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے
صحافی میاں محسن بلال کے سوال کے جواب میں صدر پی ایل ایف نے کہا کہ کراچی واقعہ پر بلاول بھٹو کی مسلح افواج کے سربراہ سے گفتگو ۔ آئین اور روایات کے دائرے میں رہ کر کی گئی۔ کیونکہ ‘ انکے’ بندوں کی جانب اشارہ تھا تو پھر مطالبہ کرنا بھی انھی سے بنتا تھا۔ 
 پاکستانی قوم کی آزادیاں سلب کرنے کے باوجود ملک گرے لسٹ سے نہیں نکل سکا۔ ملک میں عدلیہ سمیت کوئی مقدس گائے نہیں ہونی چاہئے۔ حکومت کے اطوار بتا ریے ہیں کہ یہ اگلا سال نہیں دیکھ سکے گی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*