عاصم باجوہ عمران خان اور وردی کے پیچھے کب تک چھپیں گے: مریم نواز

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری: 

دختر سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز نے جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو پھر حرف تنقید بنایا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس پر بلوچ طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان  نے جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو نئے آرڈیننس کے زریعے این آر او دیا۔  ایک دن تو اپنے اثاثوں کا انکو جواب دینا ہی پڑے گا۔ کب تک عمران خان اور گو کہ  اب وہ ریٹائرڈ ہوگئے لیکن وردی کے پیچھے چھپیں گے۔

کیپٹن ر صفدر کی کراچی میں گرفتاری پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نوٹس بارے جب صحافی میاں محسن بلال نے سوال کیا کہ آرمی چیف کے نوٹس بارے اور ان سے انصاف کی کتنی امید ہے آپکو؟

مریم نواز نے جواب دیا کہ جمہوریت میں نوٹس یا تو حکومت لیکن ہے یا پھر عدلیہ اور کوئی نہیں لے سکتا اور نہ ہی کسی اور سے مطالبہ کرنا چاہئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کی اور خواجہ آصف سے آپکی تکرار بھی ہوئی مگر پھر توسیع دی گئی،تب بیانیہ کہاں تھا؟ اب آپکو ریلیف نہیں ملا تو گوجرانوالہ جلسہ میں 11 بار نواز شریف نے جنرل باجوہ کا نام لے لیا۔ 

جس پر پریم نواز نے جواب دیا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کی پابند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*