نواز شریف کی تصویر پر عمران خان کا بلنڈر

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری:

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریر کا ردعمل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کافی سخت آیا۔ کھل کر انھوں نے تنقید کی اور ساتھ میں سابق وزیر اعظم کی تصویروں کو بھی تقریب کے دوران اسکرین پر چلایا۔ لیکن وزیر اعظم کی میڈیا ٹیم نے ان سے اس موقع پر اک غلطی کروا دی۔

اسلام آباد میں ٹائیگرفورس کے رضاکاروں سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی دو تصاویر دکھائیں۔ اور کہا کہ  اسکی پہلے شکل دیکھیں جب اس نے انگلیںڈ جانا تھا۔  اور اب انگلینڈ جاکر اسکی شکل دیکھیں۔

اس موقع پر انھوں نے پھر شیریں مزاری کا تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ  شکل جب شیریں مزاری نے دیکھی تو اس بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ لیکن میں آپکو بتاو کہ شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا انتہائی مشکل ہے۔ میری آنکھوں میں بھی آنسو آجاتے اگر میں اسے جانتا نہ ہوتا۔

 انسائیڈ اسٹوری کی تحقیق کے مطابق انگلینڈ جانے سے پہلے جس تصویر کا تذکرہ ہوا، وہ انگلینڈ جانے سے پہلے کی نہیں ہے۔ یعنی جب گزشتہ سال پلیٹ لیٹس کم ہونے پر نیب دفتر سے سابق وزیر اعظم کو لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ تیرہ روز تک زیر علاج رہے اور بعد میں علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے۔

https://www.dawn.com/news/1432442

 بلکہ نواز شریف کی یہ تصویر نورخان ائیر بیس کی ہے ۔ جو 12 ستمبر 2018 کو جاری کی گئی ۔ اس سے ایک روز پہلے لندن میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا کینسر کی وجہ سے انتقال ہوا۔ اس وقت نواز شریف اور مریم نواز نیب کیسز کے سلسلہ میں اڈیالہ جیل روالپنڈی میں قید کاٹ رہے تھے ۔ بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے جاتی امرا کیلئے روانہ ہورہے تھے۔ تب یہ تصویر بنائی گئی تھی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*