شہباز نے میٹرو کھڑا کیا،عمران تم نے کیا کھڑا کیا؟ بلاول بھٹو

Spread the love

:انسائیڈ اسٹوری :

وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور طرز سیاست کو تنقید کرتے ہوئے  چئیرمین پیپلزپارٹی سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے منصوبوں کی تعریف کرگئے۔

گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے  جلسے سے خطاب کے دوران   چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا تبدیلی پسند آئی ؟کون سی تبدیلی آئی ، آج کسان کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں، مزدور کے بچوں کے پاس سائیبان نہیں، معیشت تاریک کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، تاریخ میں پہلی بار منفی گروتھ میں ہے ، تبدیلی یہ ہے کہ تاریخی مہنگائی ہے۔

تاریخی غربت ہے ، تاریخی بے روزگاری ہے ، انڈے دو سو روپے درجن ، آلو 100روپے کلو ، ٹماٹر ، غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے ، محنت کش مزدور کے چولہے بند ،دکانیں بند، فیکٹریاں بند یہ ہے عمران اور اس کے سلیکٹر کی تبدیلی ، بحران ہی بحران ہے، بجلی بحران ، گیس بحران ہے ،ہم سب ایک پیچ پر ہیں، تحریک شروع ہوچکی ، تاریخی جلسے کے بعد سلیکٹڈکو گھبرانا ہوگا۔ 

انہوں نے پرویز مشرف کو سرٹیفائیڈ بھگوڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرف نے بحران نے چھوڑا تھا۔ آج عمران حکومت میں بحران ہے مہنگائی ہے تو ٹائیگر فورس کو لے آتے ہیں، کووڈ ہے تو ٹائیگر فورس۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، یہ کس قسم کا انصاف ہے ، زرداری ، نواز شریف اور فریال تالپور پر الزام لگے تو جیل ، مریم نواز پر الزام لگے تو جیل مگر عمران پر اوراسکے حواریوںپر الزام لگے تو کوئی ان سے پوچھتا نہیں ، یہ صرف اور صرف سیاسی انتقام کرتا ہے ، ہم کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تمام پاکستانیوں کیلئے ایک قانون بنانا ہوگا ، وزراء اعظم، جج اور جرنیل پر الزام ہے تو ان کا بھی احتساب کرنا ہوگا اور جیل میں ڈالنا ہوگا ، پنجاب میں وسیم اکرم پلس کی حکومت ہے مگر گورننس مائنس میں ہے ، سمجھ نہیں آرہا کہ یہ فیصلہ کس نے کیا ہے ، کیا کسی جادوگرنی نے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے اختلاف لیکن کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ انہوں نے میٹرو بس کھڑا کردیا،عمران نیازی تم نے کیا کیا؟۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں بھٹو نے مسلم امہ کو اکھٹا کیا ، سلیکٹڈ کشمیر کے مسئلے پر امہ کو اکھٹا نہیں کرسکا ، کشمیر کا سودا نا منظور ،پلوامہ حملے کے بعد عمران کہتا ہے کہ مودی جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا ، مودی نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ آرٹیکل 370کو ختم کرنا ہوگا ، عمران کو پتہ تھا اس کے باوجود عمران نے مودی کے جیتنے کی خواہش کااظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گجرات کا قصائی مودی بوچر آف کشمیر بن چکا ہے، عمران نے کہا ہر جمعے کو احتجاج ہوگا ، عمران کشمیریوں کے سفیر بننے کے بجائے کلبھوشن کے وکیل بن گئے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ ایک بات بتاؤ، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم کو این آر او دینا ہے یا نہیں دینا؟ عمران خان کو این آر او نہیں دینا ناں؟

انہوں نے کہا کہ کون کہتا تھا کہ پانچ بندے کھڑے ہو کر میرے خلاف ’’گو عمران گو‘‘ کا نعرہ لگائینگے تو میں چلا جاؤں گا؟ آج لاہور سے گوجرانوالہ تک لوگوں نے ایک ہی نعرہ تھا گو نیاز ی گو نیازی گو نیازی، انہوں نے کہا کہ اب آرام سے جانا ہے یا لوگ تمہیں اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*