شہبازشریف کی بیٹوں کے ہمراہ ایک اور واردات کا انکشاف

Spread the love

 

:انسائیڈ سٹوری:

قومی احتساب بیورو لاہور کو شہباز شریف کیجانب سے فیملی اراکین کو اربوں روپے مالیت کے تحائف لینے اور دینے کی تفصیلات موصول ہوگئیں۔

شہبازشریف نے چوبیس کروڑ سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو دئیے۔۔اربوں روپے مالیت کی اراضی اہلیہ نصرت شہباز اور کروڑوں روپے کے مکانات، پلاٹس تہمینہ درانی کو دئیے۔۔۔


ہم نیوز کے رپورٹر شاکر محمود اعوان کی خبر کے مطابق  احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں شہباز شریف کے اربوں روپے مالیت کے والدین سے تحائف حاصل کرنے اور بیوی بچوں کو دینے کے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ 

نیب دستاویزات کے مطابق
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بیوی بچوں کو چوبیس کروڑ بائیس لاکھ ستتر ہزار چار سوروپے تحائف میں دئیے جبکی شہباز شریف نے اپنے صحابزاوں سے چار کروڑ چھبیس لاکھ اسی ہزار چھ سو اٹہتر روپے تحفے مین وصول بھی کیے۔۔۔نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے نصرت شہباز کو سات سو انچاس کنال اراضی مختلف موضوعات کی تحفے میں دی،

نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کو والدہ سے آٹھ سو ستاسٹھ کنال اٹھارہ مرلے جبکہ والد سے سات سو اڑتالیس کنال انیس مرلے کی قیمتی اراضی تحفے میں ملی۔۔شہباز شریف نے دوہزار پندرہ میں تہمینہ درانی کو ڈیفینس میں دو کروڑ چالیس لاکھ کا پلاٹ تحفے میں دیا جبکہ تہمینہ درانی کو ہری پور میں ایک کاٹیچ اور ایک ولا بھی خرید کردی جس کی مالیت ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ہے

 

نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے 2011،12 میں سلمان شہباز کو سترہ کروڑ بارہ لاکھ اڑتیس ہزار دوسو روپے جبکہ حمزہ شہباز کو شہباز شریف دوہزار تیرہ،،پندرہ میں تین کروڑ سات لاکھ روپے تحفے میں دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*