سردی آنے سے پہلے انڈہ 15 روپے کا ہوگیا

Spread the love

 

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے تازہ اعداد وشمار جاری کئے گئے ہیں

جس  کے مطابق تین ماہ میں سونا 37 فیصد اور انڈے 36 فیصد مہنگے ۔ ہوئے جبکہ شہروں میں سبزیاں 45 فیصد تک مہنگی ہوئیں
جولائی سے ستمبر تک آلو 76 فیصد اور ادرک 54 فیصد مہنگی ہوئی چینی کی قیمت میں 22.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا دال مونگ کی اوسط قیمت 243 روپے 52 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اگست میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تھی۔ ایک ماہ میں ٹماٹر 40 اور سبزیاں 33.3 فیصد مہنگی ہوئیں۔  آلو 6.18 انڈے 5.2 اور دال چنا 4.5 فیصد مہنگی ہوئی۔
ستمبرمیں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تک پہنچ گئی۔  شہروں میں آٹا 34.3 فیصد اور دیہاتوں میں 29.57 فیصد مہنگا ہوا چکن 18.3 اور پیاز 14.5 فیصد مہنگی ہوئی ۔ٹماٹر 48 فیصد دال مونگ 41.4 فیصد مہنگی ہوئی۔

یہ تووفاقی ادرہ شماریات کے اعدوشمار تھے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی درجن انڈے کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے پرچون والوں کی اپنی خرید 147 روپے تھے اس ہفتے خرید 160 روپے فی درجن ہے۔ جبکہ صارف کو ایک انڈہ 15 روپے میں فروحت ہورہا ہے۔

اسی طرح چکن کی قیمت میں بھی دس دنوں کے دوران 50 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں چھوٹی مرغی کی قیمت 252 روپے اور بڑی کی 280 روپے فی کلو ہے۔

ٹولنٹن مارکیٹ پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر طارق مغل کا کہنا ہے کہ نومبر میں چکن کی قیمت 300 روپے سے زائد ہوجائے گی۔کیونکہ مرغیوں کو ڈالی جانے والی فیڈ مہنگی ہوگئی ہے۔ پچاس کلو کی بوری جو 1700 روپے میں ملتی تھی اسکی قیمت 2300 روپے ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ٹماٹر سستا ہوا تو آلو کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ عام بازاروں میں بھی آلو 90 روپے فی کلو فروحت ہو رہا ہے۔ کوئی سبزی ایسی نہیں جو پچاس روپے سے نیچے ہو۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*