مریم نواز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 80 فیصد جعلی فالورز کا انکشاف

Spread the love

 

دختر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان فوج سے ریٹائرڈ سابق کیپٹن کی اہلیہ مریم نواز کے ٹوئٹر اکاونٹ بارے حیراکن کن انکشاف ہوا ہے۔ مریم نواز کے ٹویٹر اکاونٹ پر لاکھوں جعلی فالورز سامنے آئیں ہیں۔ اس وقت مریم نواز کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد 5.6 لین یعنی پچاس لاکھ ساٹھ ہزار ہے جس میں سے بتایا گیا ہے کہ 80 فیصد فالورز فیک یا جعلی ہیں۔

انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ’ میڈی ٹویٹس‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے آنے والی تحقیق میں اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مریم نواز کے اکثر ٹوئٹر فالورز جعلی ہیں۔

https://www.brecorder.com/news/40023417

جب تحقیق کی گئی تو اس وقت ٹوئٹر پر مریم نواز کے مجموعی فالورز کی تعداد 55 لاکھ 92 ہزار 493 تھی ۔ ان میں سے 10 لاکھ 71 ہزار سے زائد فالورز ایسے ہیں جن کا اپنا کوئی فالور نہیں ہے۔ 7 لاکھ 43 ہزار 906 ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹس مریم نواز کو فالو کر رہے ہیں جن کا صرف ایک فالور ہے۔ اسی طرح 14 لاکھ 39 ہزار 946 ایسے فالورز ہیں جن کے اپنے صرف 2 سے 5 فالورز ہیں۔

 

https://www.brecorder.com/news/40023417/nearly-80-of-maryam-nawazs-twitter-account-is-made-up-of-bots-fake-accounts

 

 

اکاونٹ بارے خبر سامنے آنے پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں۔ دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کےلیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*