شہزاد اکبر کی ‘ محکمہ زراعت ‘ کو وضاحت

Spread the love

ہم نیوز چینل سے وابستہ صحافی میاں محسن بلال کے سوال پر سوشل میں نئی بحث چھڑ گئی۔ مریم نواز کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل کو متحرک کیا گیا۔ سوال یہ تھا کہ شریف فیملی کو ڈان لیکس سمیت دو بڑے این آر او اگر عمران خان نے نہیں دیئے تو پھر کس نے دیئے؟ جس پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘ محکمہ زراعت ‘ سے رابطہ کریں۔ شہزاد اکبر کے اس جواب پر انکو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ جس پر رات گئے انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ انکا اشارہ ن لیگ کے محکمہ زراعت کی جانب تھا جس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹ بنائی۔ کسی ادارے یا شخص کی جانب انکا اشارہ نہیں تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*