حنا پرویز بٹ بارے سوشل میڈیا پر نازیباجملوں کی بھرمار

Spread the love

سوشل میڈیا اور خاص طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخالفین کے خلاف نازیبا جملوں کا استعمال عام ہوگیا ہے۔ جس سے ذہنی طور پر زوال پذیری کی انتہا نظر آرہی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا شمار ایسی سیاسی خاتون رہنماوں میں ہوتا ہے جنکی پارٹی کے ساتھ وابستگی  ڈھکی چھپی نہیں۔

صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے لیگی رہنما کمرہ عدالت میں پہنچے۔

 اس موقع پر حنابٹ کی کی جانب سے انتظار کرتے ہوئے تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی۔ جس کے نیچے ٹرولنگ شروع ہوئی۔

ٹرولرز کی جانب سے جو جملے لکھے گئے وہ نہایت ہی نازیبا اور ذہنی غلاظت کے عکاس ہیں۔

سیاسی تحزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف ایسی زبان کا استعمال رکنا چاہئے۔ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو چاہئے کہ اپنے کارکنان کی تربیت کریں۔ مخالفت ضرور کریں لیکن اس میں تربیت کی جھلک ملنی چاہئیے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*