یہ بھی پڑھ لو لیکن اصل دھماکے اگلی کتاب میں ہیں۔ شیخ رشید

Spread the love

وفاقی وزیر ریلویز اور پیشنگوئیوں کے حوالے سے مشہور سیاست دان  شیخ رشید احمد نے اپنے قارئین سے کہا ہے کہ اصل دھماکے تو انکی اگلی آنے والی کتاب میں ہونگے۔

ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے شیخ رشید احمد نے غیر رسمی گفتگو کی۔ انکی تازہ کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک میں درج واقعات کا تذکرہ ہوا۔

اس دوران کانفرنس روم میں ایک شخص شیخ رشید کی کتاب پر انکا آٹوگراف لینے پہنچ گیا۔ شیخ رشید احمد نے  اپنے آٹوگراف کے دوران قاری کے کان میں سرگوشی کی۔

صحافیوں نے شیخ رشید احمد کی سرگوشی پر قہقہ لگایا اور شادی نہ کروانے کا راز جاننا چاہا۔ جس پر قاری کی موجودگی میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ بھی پڑھ لیں لیکن انکی جو اگلی کتاب ہے دھماکے دار انکشافات اصل میں اس میں ہونگے۔ نجی زندگی کے اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھائیںگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*