کہاوت ہے کہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔ یہ لنکا وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے ڈھا دی ہے۔ 90 شاہراہ لاہور میں شہباز گل اور فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ انھوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف جعل سازی کرکے باہر گئے۔ انکو واپس لانے کیلئے حکومت برطانیہ کیساتھ خط و کتابت کر رہی ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ انکو این آر او پلس دیا جائے لیکن عمران خان کسی کو این آر او پلس نہیں دینگے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی فیٹف نے جو ہدایت کی ہے اسکے مطابق قانون سازی کرینگے۔ ہم نیوز کے نمائندہ میاں محسن بلال نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ عمران خان این آراو نے دے رہے تو پھر مریم نواز کو ڈان لیکس اور نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس پر سابق وزیر اعظم کو این آر او کس نے دیا۔ جس پر جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ؛ محکمہ زراعت؛ سے پوچھیں۔