عثمان بزدار اللہ کے ولی،مجھے بھی ولی مانا جائے۔ فیاض الحسن چوہان
پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بزدار سرکار کی دو سالا کارکردگی میڈیا کے سامنے رکھی اور سب سے بڑی کامیابی کورونا وبا کو شکست قراردیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام ترسازشوں اور نجومی اینکرز کی پیشنگوئیوں کے باوجود عثمان بزدار اپنے عہدے پر موجود ہیں۔ مخالفین باتیں کرتے رہے اور وہ سردار بزدار اللہ کے ولی ثابت ہوکر کام میں مگن رہے۔ ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انکو اب سیاسی ولی تسلیم کرلیا جائے کیونکہ غیر متحدہ اپوزیشن فیک ہوسکتی ہے ایک نہیں ہوسکتی۔ آل پارٹیز کانفرنس کا انجام انھوں نے پہلے بتا دیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن کو اب تسبیح پکڑ کر اللہ اللہ کرنے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔
fayyaz chohan fazul rehman usman buzdar wasim akram plus 2020-08-21