شادی نہ کرانے کا راز اگلی کتاب میں افشاں ہوگا

Spread the love

پنڈی بوائے سے فرزند پاکستان کا سفر ہر فن مولا سیاست دان شیخ رشید احمد نے طے کرلیا۔ ساتھ میں یہ سوشا بھی چھوڑ دیا ہے کہ ان میں کسی بلا کا سایہ ہے۔ جو پیشن گوئیاں کرواتا ہے۔

فلیٹیز ہوٹل میں وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ جن سیاستدانوں اور سئنیر صحافیوں کو کتاب پر تبصرہ کرنے کیلئے اسٹیج پر بلایا گیا۔ انھوں نے کتاب بارے تبصرہ کرنے کی بجائے شیخ رشید کی نجی زندگی بارے زیادہ دلچسپی لی۔  

اس دوران ایک حیران کن انکشاف شیخ رشید نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور اپنے بارے خود ہی کردیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ آج سے چالیس سال قبل انھوں نے چوہدری سرور سے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بطور سیاستدان آپ کا کردار دیکھ رہے ہیں اور پاکستان میں آکر سیاست کرینگے۔ آج انکی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی ہے۔ انکو یقین ہوگیا ہے کہ ان کے پاس کوئی روح اور سایہ ہے جو ان سے پیشگوئیاں کرواتا ہے۔

اپنے خطب میں اس بات کی تصدیق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی کی اور کہا کہ 40 سال پہلے شیخ رشید احمد نے ان سے ایسا کہا تھا اب انکو بھی کوئی شک نہیں رہا کہ شیخ صاحب کی پیشگوئیاں سچ ثابت نہ ہوں بلکہ جو کہتے ہیں وہ آنے والے وقتوں میں سچ ہی نکلتا ہے۔

چوہدری سرور اور پنجاب میں وزیر ہاوسنگ میاں محمود رشید سمیت سئینر صحافیوں نے شیخ رشید کہا کہ انکو لگ رہا تھا کہ آج تک شادی نہ کروانے کے جو پیچھے وجہ ہے وہ کتاب میں تحریر ہوگی۔ لیکن ان میں تشنگی ہی باقی رہی۔ شادی بارے کوئی تذکرہ نہیں۔ 

جس پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ مرنے سے پہلے ایک اور کتاب لکھیں گے جو شاید ان کے مرنے کے بعد شائع ہو۔ اس میں باقی زندگی کے تمام راز اس میں افشاں کرونگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*