زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی کے اوئسز پارک ریذیڈنشیا میں شاندار سیلز ایونٹ کا انعقاد

Spread the love

کراچی(انسائیڈ سٹوری)  پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام  کی جانب سے کراچی کے شاندار تعمیراتی منصوبے اوئسز پارک ریذیڈنشیا میں کامیاب سیلز ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیلز ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحٰہ محمود، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز  ساؤتھ آغا اسرار ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز کراچی  شعیب انیس، اصغر علی ، سلطان احمد اور بی آر بی پراپرٹیز بلڈرز اینڈ ڈویلپرز  کے سی ای او خواجہ بلال سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے۔ سیلز ایونٹ کے دوران اوئسز پارک ریذیڈنشیا میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کو پُرکشش ڈیلز بھی دی گئیں۔ واضح رہے کہ اوئسز پارک ریذیڈنشیا کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز ساؤتھ طحٰہ محمود نے کہا کہ جناح ایونیو کے بالمقابل ، ایم -9 موٹروے  کی شاندار لوکیشن پر بی آر بی پراپرٹیز بلڈرز اینڈ ڈویلپرز  کی جانب سے  پیش کردہ اوئسز پارک ریذیڈنشیا  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام تر متعلقہ محکموں سے منظور شدہ ایک قابل اعتماد منصوبہ ہے، یہ منصوبہ اپنی جدید اور عالمی معیار کی سہولیات کی بدولت سرمایہ کاری کے لئے نہایت پُرکشش ہے۔  اوئسز پارک ریذیڈنشیا شہر قائد میں جدید   تعمیرات کو نئی جہت سے متعارف کرائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*