ای کامرس پلیٹ فارم او ایل ایکس مال کا وینڈر مینجمنٹ اورمالی ادائیگیوں کے لیے فنجاسے اشتراک

Spread the love

لاہور(انسائیڈ سٹوری             )پاکستان کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم  او ایل ایکس مال نے مالی ادائیگیوں اور وینڈر مینجمنٹ کے لئے معروف مالیاتی ادارے فنجا کے ساتھ اشتراک کر لیا ہے۔ جس کے تحت اب او ایل ایکس مال مالی ادائیگیوں اور وینڈر مینجمنٹ کے لئے بینک ایگناسٹک کلاؤڈ پر مشتمل  فنجا کا پورٹل استعمال کرے گا۔

او ایل ایکس مال اور فنجا کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد  اوایل ایکس مال کے وینڈرز اور ایمپلائز دونوں کو فنجا بزنس پلیٹ فارم کے توسط سے وینڈر مینجمنٹ اور مالی ادائیگیوںکو  مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اس موقع پر  او ایل ایکس مال کے جنرل مینجر عمیر منیر  نے فنجا کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ    فنجا کے ساتھ اشتراک کرنے کا مقصد مالی ادائیگیوں کے عمل کے پورے سسٹم کو آسان بنانا ہے ۔ اس اشتراک سے ہمیں اپنی ٹرانزیکشنز کو نہ صرف آسان بنانے میں مدد ملے گی بلکہ فنجا کے شاندار پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے  او ایل ایکس مال اور اس کے پارٹنرز کے درمیان ادائیگیوں کا پراسیس  بھی مزید تیز ہو سکے گا ۔

سی ای او فنجا لینڈنگ سروس کامران زبیری کا کہنا تھا کہ  باہمی اعتماد کی فضا میں ہم اس اشتراک  کو آگے بڑھاتے ہوئے او ایل ایکس مال   جیسے معروف ای کامرس پارٹنرز کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔ وینڈر مینجمنٹ کے پورے عمل کو  خودکار بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے آسان ترین پے رول مینجمنٹ ٹول اور فنجا کارڈ سیلری آن ڈیمانڈ کے پراڈکٹ کے ذریعے ایمپلائز کو  مضبوط اور  پوری ویلیو چین  سے جڑے ہر فرد کو سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*