آن لائن خریداری پر پُرکشش ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس کے لئے او ایل ایکس مال اور الائیڈ بینک میں معاہدہ

Spread the love

لاہور(انسائیڈ سٹوری )پاکستان کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم او ایل ایکس مال اور الائیڈ  بینک لمیٹڈ  کے مابین سٹریٹیجک پارٹنر شپ کے لیے معاہدہ  طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب او ایل ایکس پاکستان کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے۔  معاہدے کے تحت او ایل ایکس مال سے  موبائلز، الیکٹرانکس ، ہوم اپلائنسز اور لائف سٹائل پراڈکٹس خریدنے یا ان میں سرمایہ کاری کرنے  والوںکو  پُرکشش ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس دئیے جائیں گے۔   

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے او ایل ایکس  پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، سید اسد رضوی  نے الائیڈ بینک کے او ایل ایکس  مال کے بینکنگ پارٹنر بننے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس  شراکت داری  کے ذریعے دونوں ادارے پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے ترقی کی نئی منازل طے کریں گے۔ اس اشتراک سے جہاں ہمیں اپنے صارفین کی بہتر خدمت کا موقع ملے گا وہاں مزید پاکستانیوں کو آن لائن خریداری کی طرف بھی لایا جا سکے گا ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الائیڈ بینک کے  کارڈز اینڈ ایکوائرنگ بزنسز  کے گروپ ہیڈ محمد زمان نے کہا کہ او ایل ایکس مال کے ساتھ اشتراک اس لیے کیا ہے کیونکہ اس  کا اپنے صارفین کو سہولت دینے کا نظریہ ہمارے نظریے سے ہم آہنگ ہے، اس معاہدے  کے ذریعے ہمارا مقصد صارفین کو ان کی  ادائیگیوں کے لیے  آسان حل دینا ہے ۔  صارفین کو آسان اور باسہولت تجربات دینے کے لیے ہم اپنی خدمات کو بہتر سے بہتر بناتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*