دنیا عمران خان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے: عارف علوی

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری : 

صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی کا کہنا ہےکہ  دنیا وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔

انھوں نے یہ بات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھے خطاب میں میں کہی۔  صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دعا ہے پاکستان میں جمہوری اقدار اور ایک دوسرے کی برداشت کی روایات فروغ پائیں، گزشتہ تین سالوں میں پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

اپوزیشن کے شور شرابے پر صدر مملکت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود آپ شور مچائیں مگر حقیقت تسلیم کرنی پڑے گی، ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہاہے جسے شور شرابے سے نہیں روکا جاسکتا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق خبر فیک نیوز تھی، فیک نیوز کو ترازو میں تول کر احتیاط کریں۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ انتخابات کی شفافیت ہونی چاہیے لہٰذا انتخابی اصلاحات کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے، اصلاحات اس طرح نہیں جیسے یہاں شور شرابا ہوتا ہے، امید کرتاہوں تمام سیاسی جماعتیں آئی ووٹنگ کے لیے مکمل حمایت کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا مشورہ دیا گیا مگر کھربوں ڈالر خرچ کرکے بات سمجھ آئی، لاکھوں افراد مرگئے پھر بات سمجھ آئی، پھرکم از کم سیاسی مدبر کے مشوروں پر کام کریں، دنیا عمران خان کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کاحکومتی پالیسیوں پر اعتماد 60 فیصد بڑھا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بہتر کارکردگی کے حوالے سے ماضی کے ریکارڈ توڑ ڈالے جب کہ تعمیراتی شعبے میں تاریخی ترقی کا سہرا وزیراعظم کے سرجاتاہے، زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، ماضی میں حکومتوں نے کارخانوں اور صنعتوں سے ترقی کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کاروبار شروع کرنے سےمتعلق آسانی میں 28 درجے بہتری آئی،  سیمنٹ اور اسٹیل کے ساتھ 60 کے قریب صنعتیں چل رہی ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں 60 فیصد اضافہ ہوا،  ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد زائد ٹیکس اکٹھے کیے  جب کہ آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*