تحریک انصاف کی 3 سالہ کارکردگی 3 گائیک ہیں : مولانا فضل الرحمن

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری :

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آنکھوں میں کہی حیاء ہے کہ تین سالہ کارکردگی قوم کو دکھانے بیٹھے ہیں۔ حیرت ہے ان پر۔ تین سالہ کارکردگی انکے تین گوئیے ہیں۔ عطا اللہ عیسی خیلوی،ابرارالحق اور گورنر سندھ عمران خان اسماعیل۔ 

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا نے عمران خان اور پیپلزپارٹی پر تنقید کی۔ انکا کہنا تھا کہ عمران حکومت خطے کی اس بڑی تبدیلی سے لاتعلق ہے، یہاں اسٹیبلشمنٹ معاملات ڈیل کررہی ہے اور حکومت کا کوئی کردار نظر نہیں آ رہا۔

انکا کہنا تھا کہ قوم کو عام انتخابات چاہئیں، ہماری عدلیہ چھوٹے موٹے مسائل پر ازخود نوٹس لیتی ہے لیکن 25جولائی 2018 کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا اور قومی سطح پر اس کے خلاف احتجاج بلند ہوا۔

بطور سربراہ پی ڈی ایم انکا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی اپنا راستہ جدا کر چکی ہے اور ہم ان کی تمام کمزوریاں جانتے بوجھتے بھی اس لیے زیر بحث نہیں لانا چاہتے کہ ہم کئی محاذ نہیں کھولنا چاہتے اور پی ڈی ایم کے اعلامیے اور قوم سے جو ہمارا وعدہ ہے، اس پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں یقیناً ایسی قوتیں ہیں جو طالبان کی فتوحات اور پرامن سیاسی نظام کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں لیکن میری معلومات کے مطابق جن جگہوں پر کشیدگی ہے، وہاں معاملات حل ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی موجود ہی نہیں ہے، عالمی برادری پاکستان کو کسی بھی ایسے فورم پر بیٹھنے کی حقدار نہیں سمجھتی کہ جس میں ہم پاکستان کو اسٹیک ہولڈر تصور کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو تین سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا تھا اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والی جشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان تھے اور اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،ابرارالحق اور عطااللہ عیسوی نے اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*