قبضہ مافیا کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ عمران خان

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری :

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے گہرا تعلق ہے۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ جس طرح پاکستان کے وسائل کا صحیح طرح سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا اسی طرح ہم اوورسیز پاکستان کا بھی بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا۔

اسلام آباد میں روشن اپنا گھر پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت بنی تو اوورسیز پاکستانیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ در آمد اور برآمد کے فاصلے کو اوورسیز پاکستانی ختم کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ رکاوٹ کرپشن ہے، سسٹم میں بہتری لاکر سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے

انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا سمندر پار پاکستانی ملک میں آکر سرمایہ کاری کریں۔ سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہیں۔ ایسے اقدامات کرنا ہوں گے کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں پیسا واپس لائیں۔

وزیر اعظم نے قبضہ مافیا کے حوالے سے کہا کہ قبضہ گروپ بنے ہوئے ہیں جو بڑا مسئلہ ہیں۔ اووسیز پاکستانیز نے شکایت کی کہ پلاٹ لیا اور قبضہ ہوگیا۔ قبضہ گروپ مافیا بن گئے ہیں ان کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*