میں بائیڈن کے جواب کا پابند نہیں۔ شیخ رشید

Spread the love

: انسائیڈ سٹوری : 

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان سےآنےوالےغیرملکی اپنےخرچےپرپاکستان آسکتےہیں،چمن اورطورخم بارڈرمکمل طورپرکھلےہیں اورٹریڈجاری ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنے لاہور میں  نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کی خارجہ پالیسی ایسی ہےجیسےکھسیانی بلی کھمبانوچے،بھارت کومنہ کی کھاناپڑی،سی پیک کےخلاف سازش ہوئی ہے۔سی پیک پاکستان کی ترقی کی شہ رگ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چین میڈیاکےبارےمیں بڑاحساس ہے،غیرملکیوں کو21روزکاویزادےرہےہیں،پاکستان آنےوالےہرغیرملکی کوخوش آمدیدکہیں گے

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہوگی،بائیڈن نے4دن پہلےکہاتھاداعش دھماکاکرنےجارہی ہے،طالبان میں آسٹریلیااورلندن سےپڑھےلکھےلوگ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فغانستان سےپاکستانیوں کاانخلامکمل ہوچکاہے، ایف آئی اےاورامیگریشن کےانتظامات مکمل ہیں،افغانستان سےآنےوالےمسافروں کواسلام آبادمیں رکھاجائےگا، سہولت کےلیےسینٹرکھول دیاگیا،ہیلپ لائن شروع کررہےہیں،امن وامان اورسیکیورٹی کےحوالےسےعوام رابطہ کرسکیں گے۔

عمران خان کاسب سےمقبول جملہ ایبسلیوٹلی ناٹ ہے،اپوزیشن کیاکرےگی؟دنیاکی سیاست پشاورکی طرف یہ کراچی جارہےہیں،حکومت کے2سال رہ گئےہیں۔

عمران خان اس تھکی ہوئی اپوزیشن سےکہیں نہیں جارہے،شہبازشریف بولتےہیں تومریم اورنوازشریف چپ ہوجاتےہیں،میری اورشہبازشریف کی مدرپارٹی ایک ہی ہے،پاکستان کی سیاست میں عمران خان ٹکاکرلگائیں گے،عمران خان اگلاالیکشن بھی جیتیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید  نے یہ بھی کہاکہ نوازشریف نےواپس ہی نہیں آنا،24گھنٹےمیں پاسپورٹ دےسکتےہیں،مولانافضل الرحمان کےپاس اپوزیشن کی سیاست کی گنجائش نہیں،مولانافضل الرحمان کومذہبی معاملات پرکرداراداکرناچاہیے۔

انہوں  نے اپنی  کانفرنس میں پیش گوئی  کرتے ہوئے کہا کہ  2سال کےدوران بڑےلوگ جیلوں میں جائیں گے،جوکیس رکےہوئےہیں ان کےفیصلے2سال میں ہوجائیں گے،اللہ کی مددشامل رہی توکپتان اگلاالیکشن ان سےنہیں ہارےگا،اپوزیشن کوحکومت کےساتھ کھڑاہوناچاہیے۔

شیخ رشید نے  اپنے  روائتی انداز میں چیئرمین پیپلز پارٹٰی بلاول بھٹو  زرداری  کے  حوالے سے  بات  کر  کے کہا کہ  بلاول کےخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا،بلاول سےدل کارشتہ ہے،یہ دل کی بات دل والےہی جانتےہیں،دل کی بات دکانداروں کےسامنےنہیں کرتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*