پولیو سے بچوں کو بچانا فرض ہے اور ذمہ داری بھی، انسداد پولیو کیلئے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کرونگا:عثمان بزدار

Spread the love

لاہور30 نومبر:   وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کے آغاز پر والدین سے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس مرض سے اپنے بچوں کو بچانا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ انسداد پولیو مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔انتظامی افسران کو موثر مہم چلانے کی ہدایت کردی ہے۔پولیو ورکرز کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ کورونا ایس او پیز کے تحت انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ فیلڈ میں موجود انسداد پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔پولیو کے خلاف جنگ کو ہر قیمت پر جیتنا ہے اور مشترکہ کاوشوں سے مرض کا خاتمہ کریں گے۔ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*