ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ:وزیراعلی عثمان بزدار نے نعت، تقریری و کوئز صوبائی مقابلے جیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے

Spread the love

لاہور21 نومبر:ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں آج ایوان اقبال میں نعت، تقریری و کوئز مقابلے جیتنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیا گیا-وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی سطح پر سکولوں کے جیتنے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کئے-وزیراعلی عثمان بزدار نے طلبا و طالبات کونقد انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے-نعت مقابلے جیتنے والی طالبہ آمنہ اسلم نے رسول کریم ؐ کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا-تقریری مقابلہ جیتنے والے طالبعلم محمد سعد نے سیرت النبیؐ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی – ندیم عباس،ماسٹر شہزاد اختر اور سکولوں کے طلبا و طالبات نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا- وزیراعلی عثمان بزدارنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ میں شرکت ہم سب کیلئے اعزاز ہے- نبی کریم ؐ سے بے لوث او رلازوال محبت ہمارا ایمان ہے-پنجاب بھر میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے- وزیراعلی عثمان بزدارنے ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ ہر سال منانے اور پنجاب کے ہرڈویژن کی سرکاری یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمینؐ چیئر قائم کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ رحمت اللعالمین ؐ چیئر کے تحت محققین کو نبی کریمؐ کی سیرت اور تعلیمات پر تحقیق کر کے دنیا کے سامنے نئے پہلو روشناس کرانے کا موقع ملے گا۔ طلبہ کورحمت اللعالمینؐ سکالرشپ دینے کے لئے 25کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں – نادار طلبہ کی تعلیمی معاونت کے لئے بھی 25کروڑ روپے رکھے گئے ہیں – انہوں نے کہاکہ ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کا آغاز تکریمی واک سے کیا گیا-آل پاکستان کثیر اللسانی نعتیہ محفل مشاعرہ منعقد کی گئی –اردواور علاقائی زبانوں کے معروف شعراء نے نبی کریمؐ کی شان بصورت نعت بیان کی-ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے محافل سماع بھی منعقد کی گئیں -عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا-انہوں نے کہاکہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں حسن قرآت، نعت، کوئز اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا- صوبے کے مختلف شہروں میں منعقدہ مقابلوں میں ہزاروں طلبا نے حصہ لیا۔ وزیراعلی عثمان بزدارنے کہاکہ میں آل پنجاب کوئز، نعت اور تقریری مقابلہ جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نبی کریمؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سب اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھال لیں۔ یہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا واحد طریقہ ہے۔ صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن مراد راس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی پاکؐ نے سیاسی، سماجی،معاشی اور معاشرتی نظام دیا- نبی پاکؐ کی تعلیمات میں سادگی، عدل،انصاف، مساوات او رامن کا درس ملتا ہے-انہوں نے کہاکہ نبی کریمؐ کی تعلیمات میں تمام مسائل کا حل ہے-ہم سب کو حضور کریمؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اوراسی میں ہماری نجات ہے- سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بھی تقریب سے خطاب کیا-صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری اطلاعات،اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیرتعداد نے تقریب میں شرکت کی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*