لاہور20 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے – وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔