وزیراعلی عثمان بزدار کا فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لئے 13ارب روپے کے پیکیج کااعلان

Spread the love

لاہور18 نومبر:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کی ترقی و خوشحالی کے لئے 13ارب روپے کے پیکیج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا- ترقیاتی پیکیج کے تحت فیصل آباد میں سڑکیں، پارکس، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے اوراس پیکیج کے تحت صحت او رتعلیم کی سہولتوں کو بہتر بنائیں گے-یہ پیکیج سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحصہ ہوگا-فیصل آباد ترقیاتی پیکیج پر تیزی سے عملدرآمد کر کے دکھائیں گے- وہ آج فیصل آباد میں برآمد کنندگان اور تاجر برادری سے خطاب کررہے تھے-وزیراعلی نے کہاکہ  فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے-وزیراعظم عمران خان کو فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں -تمام علاقوں کی یکساں ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں اور پنجاب نے اس ضمن میں لیڈ لی ہے-پنجاب میں کاروبار کا پہیہ تیزی سے چل رہاہے-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہماری حکومت سے قبل سیمنٹ کی 12فیکٹریاں تھیں -ہماری حکومت نے 5سیمنٹ فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے ہیں -دسمبر تک مزید 16فیکٹریوں کو این او سی جاری کردئیے جائیں گے-پنجاب حکومت صوبے میں 13سپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منظوری دے چکی ہے-وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں – وزیراعظم عمران خان نے آج کشمیر انڈرپاس کے منصوبے اور ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کیاہے-پنجاب بھر میں نئے ماڈل تھانے بنا رہے ہیں -101 نئے تھانوں کی اراضی محکمہ پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے-پولیس کو 600 نئی گاڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں -محکمہ پولیس میں 10ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے-انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کریں گے-فیصل آباد میں پہلے بھی آیا اور آج وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پھر آیا ہوں – ترقیاتی پیکیج فیصل آباد کے شہریوں کاحق ہے جو ہم نے انہیں لوٹایا ہے- نیاپاکستان بن رہاہے او رسب کو نیا پاکستان نظر بھی آئے گا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*