ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ، ایوان وزیراعلیٰ میں آل پاکستان کثیراللسانی نعتیہ محفل مشاعرے کا انعقاد

Spread the love

لاہور17 نومبر: ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے  دوسرے روزآج ایوان وزیراعلیٰ میں آل پاکستان کثیراللسانی نعتیہ محفل مشاعرے کا انعقاد ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی،معاونین خصوصی اوراعلی حکام نے نعتیہ محفل مشاعرے میں شرکت کی۔محکمہ اطلاعات و ثقافت اورپنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرے میں ممتاز شعرا شریک ہوئے۔اردو،ہندکو، پشتو، سرائیکی،پنجابی،شینا،سندھی اوربلوچی شاعروں نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔شجاعت ہاشمی نے کلام اقبال پیش کیا، کلام اقبال کا انگلش اورفرانسیسی ترجمہ بھی پیش کیاگیا۔ظہیر عباس بلالی اورساتھیوں نے قصہ بردہ شریف پیش کیا۔نعتیہ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر منور ہاشمی نے کی۔امجد اسلام امجد،حمیدہ شاہین،عباس تابش،ایوب خاور،زاہد فخری نے کلام پیش کیا۔بسمل صابری،فرحت عباس شاہ نے لحن کے ساتھ نعتیہ کلام پیش کرکے داد پائی۔خدابخش نے بلوچی، ناصرعلی سید نے ہندکو،اثیر مینگل نے پشتو میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔نور رضوی نے سندھی اوراقبال سوکھڑی نے سرائیکی زبان میں نعت مقبولؐ پیش کی۔حاضرین نعتیہ کلام پر دادو تحسین پیش کرتے رہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آل پاکستان نعتیہ مشاعرے کاانعقاد خوش آئند ہے۔نبی کریمؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرنااعزاز ہے۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کا مذہبی عقیدت واحترام سے آغاز ہوچکا ہے اورپورے صوبے میں تقریبات جاری ہیں اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نعتیہ مشاعرہ کے اختتام پرشعرا سے ملاقات کی اور خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*