جرنیلوں اور جاگیرداروں کی حکمرانی نہ ہو۔ سراج الحق

Spread the love

: انسائیڈ اسٹوری : 

جماعت اسلامی  نے 11 نکاتی عوامی چارٹر کا اعلان کر دیا۔ عوامی چارٹر میں اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان، مہنگائی کا خاتمہ، انصاف اور احتساب سمیت سول بالادستی ، سیاسی نظام کی بالادستی اورکشمیر کی آزادی  عوامی چارٹر کے نکات میں شامل ہیں۔

اس موقع پر منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے  شفاف الیکشن کے لیے آزاد اور خودمختار الیکشن کمشن کی تشکیل ضروری قراردیا اور کہا کہ انکے ایحنڈے میں شامل ہے کہ جرنیلوں اور جاگیرداروں کی حکمرانی نہ ہو۔ 

امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر اناللہ واناعلیہ راجعون پڑھا اور کہا کہ ں ملک کے تین بڑی سیاسی جماعتوں کا اختلاف سے صرف اقتدارکی کرسی کے لیے ہے۔

مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں سول بالادستی چاہتے ہیں، موجودہ حکومت نے قومی اداروں کو ۔بھی متنازعہ بنا دیا ہے، مریم نواز کا حالیہ بیان خود اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت کے مترادف ہے، ان کا بیان والد کے بیان سے مختلف ہے۔

ہماری بہادر افواج نے کشمیر اور اس ملک کے دفاع کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ سول بالادستی سے مراد یہ ہے کہ ہرادارہ اپنی حدود میں رہ کرکام کرے، ملک سے سٹیٹس کو کا خاتمہ ہو۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*