وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی علامہ اقبالؒ کے مزار پرحاضری، پھولوں کی چادرچڑھائی، ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا

Spread the love

لاہور9نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج یوم اقبال پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پرحاضری دی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علامہ اقبالؒ کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عظیم مفکر علامہ اقبال  ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا- خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال  ؒکا پیغام امیداور خود داری کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں۔نئے پاکستان کی بنیاد عدل، انصاف اور احساس جیسے اصولوں پر رکھی گئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان اقبالؒ کے افکار کے مطابق نیاپاکستان بنا رہے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*