عوام کورونا کو سنجیدگی سے لیں، غفلت نہ برتیں،این سی او سی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا:عثمان بزدار

Spread the love

لاہور7 نومبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کورونا کو سنجیدگی سے لیں، غفلت نہ برتیں۔ کورونا بتدریج بڑھ رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔ کورونا سے بچنے کیلئے عوام ماسک کا لازمی استعمال کریں اور خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 6225 ہوگئی ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے352 کنفرم کیسز سامنے آئے  اور9مریض جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران12194 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 1660112  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور کورونا کے 106208 مریضوں میں سے 97584 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا سے 2399 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*