بشری بی بی چوتھی وجہ بھول گئیں

Spread the love

 

ان سائیڈ اسٹوری : بشری بی بی نے ہوم سیکٹری پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ان کے شوہر عمران خان کو جیل میں بی کلاس سیل دیا جائے۔ اور ساتھ بشری بی بی نے 3 وجوہات بتائی ہیں جن کی بنا پر انہیں بی کلاس سیل ملنا چاہیئے۔ 

پہلی جو وجہ بتائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ایک تو عمران خان  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں

دوسرا وہ آکسفورڈ سے پڑھے ہوئے ہیں، اور تیسرا وہ پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ 

تاہم سوشل میڈیا پر سابق خاتون اول بشری بی بی کی اس درخواست پر دلچسپ تبصرے  پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  بشری بی بی چوتھی وجہ بول گئیں ہیں۔ صارف نے وہ وجہ یاد کروائی ہے۔ 

چوتھی وجہ جو بشری بی بی  لکھنا بھول گئی ہیں وہ یہ ہے کہ عمران خان بیک وقت پاکستان کی یو ٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے بھی کپتان ہیں۔ لہذا انہیں جیل میں بہتر کمرہ ملنا چاہیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*