تین چیزیں بہت اہم ہیں؛ کردار، ہمت اور قابلیت: جنرل راحیل شریف

Spread the love

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں انکی مادر علمی جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کو یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا 

جی سی یونیورسٹی آمد پر طلباء نے سابق آرمی چیف کا پرجوش استقبال کیا۔جنرل راحیل شریف نے بطور 15 ویں آرمی چیف ملک کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی

بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راحیل شریف 42 ممالک کے اسلامک ملٹری کاؤنٹر ۔ٹیررازم کولیشن کے پہلے ملٹری کمانڈربنے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روائین ہونا کسی اعزاز سے کم نہی ۔ اس تعلیمی ادارے سے بہت سی نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی آج اپنے مادر علمی کو ترقی کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میرے دونوں بھائیوں نے بھی گورنمنٹ کالج سے تعلیم   حاصل کی ۔ طلباء ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔  آپ تعلیمی اداروں میں اپنے وقت سے بھرپور استفادہ کریں۔ زندگی میں کامیابی کے لئے جذبہ اور لگن بہت ضروری ہے۔ 

اگر آپ نے چیلنجز سے نبرآزما ہونا سیکھنا ہے تو نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی زندگی کا ۔ مطالعہ کریں ۔ زندگی میں تین چیزیں بہت اہم ہیں؛ کردار، ہمت اور قابلیت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*