فیصل آباد میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، 20 پراپرٹی منصوبوں پر زبردست ڈیلز

Spread the love

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے  زمین ڈاٹ کام کی جانب سےفیصل آباد کے نجی ہوٹل میں تین روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے  اپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں مجموعی طور پر 20سے زائد   تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔جن میں ستارہ آئیکون ٹاور، دی ایج مال، لائلپور کمرشل مارکیٹ، آرچرڈ ہومز اور ایگزیکٹو کمرشل مارکیٹ شامل تھے۔  پراپرٹی سیلز ایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان  نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹس کی بدولت ملک بھر میں رئیل اسٹیٹ شعبہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بہترین اور قابل اعتماد منصوبوں کو عوام الناس تک پہنچا کر ان کا اعتماد جیتا ہے اور فیصل آباد میں بھی پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے اپنی جدید سہولیات اور سرمایہ کاری پر قابل قدر منافع کی بدولت اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایک شعبے کی مزید تعمیر وترقی سے پچاس سے زائد دیگر منسلک  صنعتیں بھی ترقی کی منازل طے کریں گی۔

زمین ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز مینجر فیصل آباد اسد سلیم نے کہا  کہ زمین ڈاٹ کام کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہیں، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں اور کسی  ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں  کیا جاتا جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی  شائبہ موجود ہوتا ہے۔

پراپرٹی سیلز  ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق  اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل  پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔ ایونٹ کے دوران عوام الناس کا رش بھی دیکھنے میں آیا جنہوں نے زمین ڈاٹ کام کی اس کوشش کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*