زمین ڈاٹ کام نے امانہ مال کے سروسڈ اپارٹمنٹس کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق حاصل کر لئے

Spread the love

لاہور(انسائیڈ اسٹوری)  پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ لاہورمیں واقع معروف امانہ مال کے سروسڈ اپارٹمنٹس کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ اس حوالے سےزمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زمین ڈاٹ کام کے   سینئر ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز لاہور چوہدری لئیق افتخار اور چیئرمین  امانہ اسٹیٹس عابد بٹ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز باسل حفیظ، محمد عثمان اور علی ریحان  نے شرکت کی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری  لئیق افتخار نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لنک کی شاندار لوکیشن پر واقع امانہ مال شہر کے کامیاب ترین تجارتی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ امانہ اسٹیٹس کی جانب سے اب امانہ مال میں سروسڈ اپارٹمنٹس متعارف کروائے گئے ہیں جو کہ لاہور میں منافع بخش سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لئے ایک سنہری موقع ہے۔

اس موقع پرچیئرمین  امانہ اسٹیٹس عابد بٹ   نے کہا کہ امانہ مال میں متعارف کروائے گئے سروسڈ اپارٹمنٹس اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہیں۔ ان اپارٹمنٹس میں عالمی معیار کے مطابق جدید سہولیات اور سروسز فراہم کی جائیں گی۔ امانہ مال کے سروسڈ اپارٹمنٹس شہر لاہور میں اس طرح کے منصوبوں کے لئے ایک قابل تقلید مثال ثابت ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*