زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پسرور میں فیملی پراپرٹی گالا کا کامیاب انعقاد

Spread the love

سیالکوٹ(انسائیڈ اسٹوری ) زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پسرور ضلع سیالکوٹ میں شاندار پراپرٹی فیملی گالا کا انعقاد کیا گیا۔ وائٹ سٹی پسرور کی سائٹ پر منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں سرمایہ کاروں اور فیملیز کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ اس منصوبے میں ۵ اور ۱۰ مرلہ کے ساتھ ۱ کنال اور ۵۔۱ کنال کے پلاٹس دستیاب ہونگے۔ ایونٹ کے شرکاء نے یہاں پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا جبکہ زمین ڈاٹ کام کی مستعد ٹیم مارکیٹ کی تفصیلات اور اعداد و شمار کے ہمراہ اُن کی سرمایہ کاری کی رہنمائی کیلئے بھی موجود تھی۔ یہ منصوبہ ٹی ایم اے سمیت تمام دیگر متعلقہ اتھارٹیز سے منظور شدہ ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید نے کہا  کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کا نامور پراپرٹی کا ادارہ بن چکا ہے اور لوگوں کے اعتماد کی بدولت اب ہم بڑے شہروں ہی نہیں بلکہ اس کے اضلاع میں بننے والے پراجیکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور اس کے اضلاع میں مزید جدید منصوبے بھی سامنے لاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ سٹی پسرور کا ۹۵ فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے اور اگر آج اس میں سرمایہ کاری کی جائے تو درمیانی مدت میں ۳۰ فیصد تک کا منافع ممکن ہے۔  

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ارسلان احمد  خان ،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ‘ پراجیکٹ سیلز سنٹرل  کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں  لوگوں کی دلچسپی کی ایک بڑی وجہ۳۰ ماہ کی ماہانہ آسان اقساط میں ادائیگی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ   وائٹ سٹی میں متعلقہ حکام کی جانب سے بجلی اور گیس کی منظوری بھی مل چکی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ  یہ پراجیکٹ شہر کے اُس تزویراتی مقام پر واقع ہے جہاں سے شہر کے تمام دیگر اہم مقامات تک آسان رسائی  حاصل ہے جو اس کی اہمیت اضافہ کرتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ حقیقی خریدار اور سرمایہ کار اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*