زمین ڈاٹ کام کے لاہور میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Spread the love

لاہور(انسائیڈ اسٹوری)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ  ادارے  زمین ڈاٹ کام کی جانب سےلاہور  کے نجی ہوٹل میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری  لئیق افتخار سمیت  ڈائریکٹرز  پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، حافظ عثمان سرور  اور علی ریحان  بھی شریک ہوئے۔  پراپرٹی سیلز ایونٹ میں  ٹی سکوائر، جے ہائٹس، ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس، پرل ون ریذیڈنسز،  امانہ نور ریذیڈنس، زی ایونیو، آئیکون ویلی فیز 2، ریذیڈنس 15، گلبرگ سٹی سنٹر، ڈی بی 32، ستارہ سرین ٹاور، ٹاور 18، گرینڈ سکوائر مال، الحیات ریذیڈنشیا، ایل وی ہائٹس، سٹی سٹار مال، پیس سرکل، ٹیلے ٹاور، زمین اوپل اور آئیکون ہومز سمیت مجموعی طور پر 0 3   سے زائد تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ اس ایونٹ میں شرکاء کو بہترین ڈیلز اور خصوصی آفرزبھی پیش کی گئیں  ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کےسینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری لئیق افتخار نے کہا کہ پراپرٹی سیلز ایونٹس کا مقصد ایک ہی جگہ پر شاندار اور منافع بخش تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے شہریوں کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔زمین ڈاٹ کام  کی جانب سے پیش کردہ منصوبے بہترین اور قابل اعتماد ہونے کی بدولت شہریوں میں یکساں مقبول ہیں ۔زمین ڈاٹ کام نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایک شعبے کی مزید تعمیر وترقی سے پچاس سے زائد دیگر منسلک  صنعتیں بھی ترقی کی منازل طے کریں گی۔

پراپرٹی سیلز  ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق  اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل  پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*