زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اتحاد گارڈن رحیم یار خان میں میوزیکل نائٹ اورپی ایس ایل فائنل کی اسکریننگ

Spread the love

رحیم یار خان(انسائیڈ اسٹوری)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے  زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اتحاد گارڈن رحیم یار خان میں تین روزہ رنگا رنگ فیملی فوڈ گالا  کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے تیسرے اور آخری روز معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کو خوب محظوظ کیا جبکہ فیملی گالا میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی اسکریننگ کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ موسیقی کی دھنوں اور کرکٹ کے جوش سے بھرپور فیملی فوڈ گالا میں  روایتی کھانوں سمیت فاسٹ فوڈ کے اسٹالز لگائے گئے، جبکہ بچوں کے لئے خصوصی جمپنگ کیسل،کارٹون کریکٹرز، فیس پینٹ  کے ساتھ ساتھ پپٹ شو اور  میجک شو بھی سجایا گیا۔

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ شہریوں کو محفوظ سرمایہ کاری  کے ساتھ  عوامی تفریح کے  ہر ممکن مواقع  فراہم کئے جائیں۔ موسیقی کی دھنوں سے سجے فیملی فوڈ گالا اور پی ایس ایل فائنل کی اسکریننگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایسے ایونٹس روز مرہ مصروفیات  سے وقت نکال کر فیملی کے ساتھ پُرلطف لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔  

زمین ڈاٹ کام ملتان کے ریجنل سیلز مینجر رانا فرخ ندیم نے فیملی فوڈ گالا میں شریک شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد گارڈن رحیم یار خان میں شہریوں کی دلچسپی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کی بنیادی وجہ اس منصوبے میں فراہم کی جانے والے عالمی معیار کی سہولیات،  شاندار لوکیشن اور زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس کی مکمل مارکیٹنگ اور فروخت کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*