زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام گلبرگ گرینز راولپنڈی –اسلام آباد میں جدید منصوبے کازانی-3 کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Spread the love

راولپنڈی-اسلام آباد(انسائیڈ اسٹوری) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے گلبرگ گرینز  راولپنڈی-اسلام آباد کے سب سے بلند اور جدید ترین منصوبے کازانی -3 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز  نارتھ حسن دانش، ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز نارتھ خرم حسین ، سی ای او کازانی ڈویلپرز سراج کازانی اور ڈپٹی سی ای او انور کازانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز  نارتھ حسن دانش نے کہا کہ کازانی -3  میں پیش کی جانے والی سہولیات اسے سرمایہ کاری کے لئے انتہائی موزوں ثابت کرتی ہیں۔ یہ منصوبہ نہ صرف عالمی معیار کی سہولیات کا حامل ہو گا بلکہ اس کا منفرد ڈیزائن، بہترین تعمیراتی تکنیک اور جڑواں شہروں کے تمام علاقوں سے آسان ترین رسائی  اسے مزید پُرکشش بناتی ہے۔

سی ای او کازانی ڈویلپرز سراج کازانی نے کہا کہ کازانی ڈویلپرز کی جانب سے گلبرگ گرینز  راولپنڈی-اسلام آباد میں سب سے اونچی عمارت کازانی -3 کے نام سے تعمیر کر رہے ہیں، جو ایک تعمیراتی شاہکار ثابت ہو گا۔   کازانی -3   اپنی منفرد طرز تعمیر اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی بدولت جڑواں شہروں میں اپنی مثال آپ ہو گا۔

زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز نارتھ خرم حسین کا کہنا تھا کہ کازانی-3 ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس میں شاندار رہائشی اپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ ملک  کے معروف برانڈز کی آؤٹ لیٹس بھی موجود ہوں گی۔

رنگا رنگ تقریب میں معروف گلوکار ساحر علی بگا نے   اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کو خوب محظوظ کیا،جبکہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*