زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس میں فیملی گالا کا انعقاد، بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت

Spread the love

لاہور(انسائیڈ اسٹوری) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس میں فیملی گالا کا انعقاد کیا، جس  میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ فیملیز کو معیاری تفریح مہیا کرنے کی غرض سے اس ایونٹ میں میجک شو، فیس پینٹنگ سمیت فوڈ کے مختلف دلکش اسٹالز بھی سجائے گئے تھے۔ آنے والے شرکاء کو زمین ڈاٹ کام کی باخبر ٹیم نے اعداد و شمار کے ساتھ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے فوائد اور منافع کے حوالے سے رہنمائی فراہم   کی۔ شرکانے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس ایونٹ  کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس کے مالک عمران علی اصغر نے کہا کہ ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس وقت  کا شاندار تعمیراتی منصوبہ ہے جس میں آج کی جانے والی سرمایہ کاری سے مستقبل قریب میں اچھا منافع حاصل ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کا نام آج کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اور ہم ڈویلپرز کمیونٹی اس نام پر اعتبار کرتے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے اور ہمارے منصوبے تیزی سے فروخت ہوتے ہیں۔ اس ایونٹ سے جہاں فیملیز لطف اندوز ہو رہی ہیں وہی آج ایونٹ کیلئے مخصوص ڈسکاونٹ سے بھی ان کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔

زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر لاہور لئیق احمد چوہدری نے کہا کہ ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس کا منصوبہ اس علاقے ہی نہیں بلکہ قرب و جوار میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں کاروباری مواقع بے پناہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر آبادی کا دباؤ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے قابل رہائش زمین تیزی سے کم ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ اب عمودی رہائش کی جانب گامزن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اپارٹمنٹس کلچر تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور یہ  وہ واحد حل ہے جس سے زرعی زمین کو بچاتے ہوئے رہائش کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس  کے کامیاب فیملی گالا کے انعقاد کے بعد ہم ایسے دیگر ایونٹس بھی منعقد کریں گے تاکہ ڈویلپرز کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور صارفین کو بھی فائدہ پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*