ملتان میں زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

Spread the love

ملتان)انسائیڈ اسٹوری)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے  زمین ڈاٹ کام کی جانب سےملتان میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نےکرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے  اپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں مجموعی طور پر 10 سے زائد   تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔جن  میں ڈاؤن ٹاؤن رومینزا، گالف ویو رومینزا،ہائی لینڈ ولاز، ڈی اورین مال، اتحاد گارڈن، پلاٹینم ہومز، بزنس حب اور واربل مال سمیت زمین ڈویلپمنٹس کے منصوبے زمین آورم اور   زمین اوپل شامل تھے۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں پیش کردہ منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے  سینئر ڈائریکٹر سیلز سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان  نے  پراپرٹی سیلز ایونٹ کی شاندار کامیابی پر اہلیان ملتان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے  کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے بہترین اور قابل اعتماد منصوبوں کو عوام الناس تک پہنچا کر ان کا اعتماد جیتا ہے ۔ ملتان میں بھی پراپرٹی سیلز ایونٹ کا  انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جسے شہریوں نے اپنی بھرپور شرکت سے  تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹس کی بدولت ملک بھر میں رئیل اسٹیٹ شعبہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

 ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ منصوبے اپنی جدید سہولیات اور سرمایہ کاری پر قابل قدر منافع کی بدولت اپنی مثال آپ ہیں۔ سرزمین اولیاء کے شہریوں نے نہ صرف زمین ڈاٹ کام پر اعتماد کرتے ہوئے اس پراپرٹی سیلز ایونٹ کو  نہ صرف شاندار انداز میں کامیاب کیا ہے بلکہ جنوبی پنجاب کے  سب سے معتبر اور قابل منافع تعمیراتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

 زمین ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز مینجر ملتان رانا فرخ ندیم نے کہا  کہ زمین ڈاٹ کام کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہیں، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں اور کسی  ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں  کیا جاتا جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی  شائبہ موجود ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*