زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اسلام آباد میں سپرنگ آرچ اینڈ باکس پارک 2 کاسنگ بنیادرکھ دیا گیا

Spread the love

راولپنڈی-اسلام آباد( انسائیڈ اسٹوری) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے بحریہ ٹاؤن فیز 7  راولپنڈی-اسلام آباد میں جدید ترین منصوبے سپرنگ آرچ اینڈ باکس پارک 2کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز نارتھ خرم حسین اور سی ای او پریمئیر چوائس ڈویلپرز  عمران ضیاء نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں  جڑواں شہروں کے نمایاں پراپرٹی ڈیلرز بھی شریک ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز  نارتھ خرم حسین  نے کہا کہ سپرنگ آرچ اینڈ باکس پارک 2پاکستان کے نمایاں ترین تعمیراتی  منصوبوں میں شامل ہو گا جسے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے۔  اپنی جدید طرز تعمیر کی بدولت یہ منصوبہ جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں ایک تعمیراتی شاہکار ثابت ہو گا، جس میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر بے مثال منافع متوقع ہے۔

سی ای او پریمئیر چوائس  ڈویلپرز عمران ضیاء کا کہنا تھا کہ سپرنگ آرچ اینڈ باکس پارک 2 اپنی شاندار لوکیشن،  بہترین سکیورٹی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی سمیت دیگر جدید سہولیات کی بدولت ایک بے مثال منصوبہ ہے، جس کے بالکل قریب ہی ملک کے نامور اسکول و کالجز کی برانچز اور ہر طرح کی دیگر سہولیات کی دستیابی اسے مزید پُرکشش بناتی ہے۔

تقریب میں ملک کے معروف قوالوں نے بھی اپنی پرفارمنس سے خوب سماں باندھا ،جبکہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*