زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور میں رواں سال کے پہلے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد،

Spread the love

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ  ادارے  زمین ڈاٹ کام کی جانب سےلاہور  کے نجی ہوٹل میں رواں سال کے پہلے   پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری  لئیق افتخار سمیت ڈائریکٹر مارکیٹنگ حسیب ملک،  ڈائریکٹرز  پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، حافظ عثمان سرور  اور علی ریحان  نے  شرکت کی۔  پراپرٹی سیلز ایونٹ میں ٹی سکوئر، زی ایونیو، ستارہ سرین ٹاور، گلبرگ سٹی سنٹر، پرل ون ریذیڈنسیز ، ڈیفنس ویو اپارٹمنٹس، امانہ نور ریذیڈنس، ریذیڈنس-15، جے ہائٹس، آئیکون گروپ اور زمین کواڈرینگل سمیت مجموعی طور پر36 تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ اس ایونٹ میں شرکاء کو بہترین ڈیلز اور خصوصی آفرزبھی پیش کی گئیں  ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کےسینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور چوہدری لئیق افتخار نے کہا کہپراپرٹی سیلز ایونٹس کا مقصد ایک ہی جگہ پر شاندار اور منافع بخش تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے شہریوں کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔زمین ڈاٹ کام  کی جانب سے پیش کردہ منصوبے بہترین اور قابل اعتماد ہونے کی بدولت شہریوں میں یکساں مقبول ہیں ۔زمین ڈاٹ کام نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایک شعبے کی مزید تعمیر وترقی سے پچاس سے زائد دیگر منسلک  صنعتیں بھی ترقی کی منازل طے کریں گی۔

زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ حسیب ملک کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے اپنی منفرد سہولیات کے ذریعے ملکی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے جو کہ ایک قابل تقلید مثال ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے کامیاب، شفاف اور بہترین منصوبے پیش کرکے عوام کا اعتماد جیہتا ہے۔

پراپرٹی سیلز  ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق  اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل  پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*