زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اسلام آباد میں رواں سال کے پہلے پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد

Spread the love

اسلام آباد )انسائیڈ سٹوری)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے  زمین ڈاٹ کام کی جانب سےاسلام آباد   کے نجی ہوٹل میں رواں سال کے پہلے  پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں شہری  اپنی فیملیز کے ہمراہ شریک ہوئے۔ جبکہ زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز نارتھ خرم حسین، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز نارتھ توقیر الحسن، ہیڈ آف ایکوزیشن اینڈ جے ویز نارتھ  عدیل ناصر اور سینئر مینجر مارکیٹنگ نارتھ محمد علی نے بھی شرکت کی۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں   گرینڈے پلاڈیم، ریور کورٹ یارڈ، رمادا بائی ویندم، مال آف گجرات، ایلیٹ ٹاور، وی-9 مال، ٹومارو لینڈ کنٹری کلب اینڈ ریزارٹ، کینری ریذیڈنسی، 68 ہائی اسٹریٹ، وِن ٹاور-2، رومن گروو، گرینڈ گیلری، گرینڈ ہلز، پارک ریج، ہائیڈ پارک ، سپرنگ آرچ اور زمین ایس مال عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے ۔ ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ اس ایونٹ میں شرکاء کو بہترین ڈیلز اور خصوصی آفرزبھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے  ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز  نارتھ خرم حسین   نے کہا کہ  زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی سیلز ایونٹس رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے ایک بے مثال سہولت ثابت ہورہے ہیں۔  پراپرٹی سیلز ایونٹس کا مقصد ایک ہی جگہ پر شاندار اور منافع بخش تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے شہریوں کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز نارتھ توقیر الحسن  کا کہنا تھا کہ  زمین ڈاٹ کام  نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آف پراجیکٹ ایکوزیشن اینڈ جے ویز نارتھ عدیل ناصر نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام  کی جانب سے پیش کردہ منصوبے بہترین اور قابل اعتماد ہونے کی بدولت شہریوں میں یکساں مقبول ہیں ۔ہم پُرامید ہیں کہ اس سال پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مزیدجدید منصوبے متعارف ہونے کے بعد  یہ شعبہ ترقی کی منازل طے کرے گا۔

پراپرٹی سیلز  ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق  اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل  پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*